Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Aik din aow ke hum muntazir hen
ایک دن آئو کہ ہم منتظر ہیں
Aik din aow ke hum muntazir hen |
احساس اور تجسّس کی کیفیت سے جا ملنا ایسا ہے جیسے روح کو یہ اختیار مل جائے کہ وہ کسی بھی جسم کو اپنا لے۔ بہت سی باتیں بے معنی اور بے مطلب رہ گئی ، کئیں گھنٹے انتظار اور بہت بڑی مسافت طئے کرنے کے بعد مقصد اور منزل کا نا ملنا ، سماعت تھک گئی ، زباں بولتے بولتے ، پرندے اڑتے اڑتے ، کروٹیں بدلتے بدلتے ، کھانا کھاتے کھاتے ، نیند کرتے کرتے ، پانی پیتے پیتے ، کوئی اپناتا ہے تو کوئی منہ پھیر لیتا ہے۔ زمانہ جاہلیت کی رسم و رواج نے دل اور روح کو نچوڑ لیا کہ احساس مرگئے تجسّس رک گیا ۔
شاخوں سے پتے چھن جانے سے ، جسم سے روح نکل جانے سے ، زباں سے باتیں نکل جانے سے ، آنسوں آنکھوں سے نکل جانے سے نہ ئی شاخوں ، جسم ، زباں اور آنسوں کی طرح کوئی ویران ، دفن ، مشھور اور گئس بن کر اڑ جاتا ہے۔ باتیں ہزاروں کہ گئے۔۔۔۔
باتیں ہزاروں کہ گئے
دل میں چھپاکے بغض کو
معلوم نہ تھا ان کو یہ
ہم منتظر تھے رقص کو
سمندر کا پانی موتیوں کی طرح صاف اور شفاف ہوتا ہے اس لیے اس میں موجود پتھر ، آبی حیات اور مزید جو بھی اس میں موجود ہوتا ہے وہ ہماری ان عام آنکھوں سے بلکل واضح نظر آتا ہے جو مجھے یہ رشک کرنے پر مجبور کرتا ہے کہ میں اس سمندر کی مانند ہوجائوں کہ جو لوگ مجھ پر بھروسہ نہیں کر ہے وہ مجھ میں جھانک کر دیکھیں تو ان کو ساری حقیقت کا علم ہو جائے کہ محبت سے بھرے اس دل پہ شک کیا گیا یہ تو لازوال عشق و محبت کا درد چھپائے بیٹھا ہے ۔
میں جانتا ہوں کہ سہرائوں میں کھو جائوں گا مجھے رستہ سمجھ میں نہیں آئیگا ، میں سب بھول جائوں گا اور اس وقت مجھے صرف ایک ہی چیز کام آسکتی ہے جو مجھے بھٹکنے سے بچائے اور مجھے اپنی منزل کی طرف گامزن کرنے میں میری مدد کرے۔ جس کے ملنے سے سکون ملے۔۔میں وہ کتاب ہوں جس کے رگوں میں بھی خون ملے۔۔
اتنا سجا تھا ، یا سجایا گیا تھا ، وہ لمحہ پاکیزہ میری روح تن من میں سمایا تھا ، میں ڈوبا تھا خود میں اس کو سوچ کر کہ صناعی میں ایسا کیا رکھا ہے کہ اتنے میں واہمے کا دروازا کھلا اور کسی نے کہا کہ ایک دن آئو کہ ہم منتظر ہیں۔
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment