Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Behn Bhai ka muqadas rishita
بہن بھائی کا مقدس رشتہ
دنیا میں بہت سے رشتے ہیں لیکن بہن اور بھائی کا رشتہ اتنا مقدس اور پیارا ہے کہ زمین اور آسمان بھی رشک کرتے ہیں ۔ بہنیں اپنے بھائیوں کہ لیے ہمیشہ دعاگو ہوتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بھائی ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں ، لیکن دنیا کی رسم و رواج ایسا نہیں چاہتی بہنوں نے تو گھر چھوڑ کر جانا ہی جانا ہے ۔۔۔۔۔
ایسا نہیں کہ گھر چھوڑ کر جانے کے بعد بہن بھائی کا یہ مقصد رشتہ کمزور اور بے بس ہو جاتا ہے وہ تو پہلے سے بھی مظبوط اور کبھی نا ٹوٹنے والا بن جاتا ہے۔ جہاں بہنوں سے گھر میں رونق ہوتی ہے وہاں ان کے جانے کہ بعد گھر گھر نہیں ایک قید خانہ لگتا ہے ۔ بہنوں کے ساتھ بتایا گیا ہر وہ لمحہ یاد آتا ہے اور آنکھوں سے آنسوں ٹپکتے رہتے ہیں اس وقت یہ ایسا المیہ بن جاتا ہے کہ کھانا پینا اچھا نہیں لگتا ۔ انسان میں صبر کتنا بھی ہو لیکن دوری اور جدائی غم اور دکھ دیتی ہے۔۔۔۔۔
کسی کہ لیے خوشی تو کسی کہ لیے غم ۔ دنیا رسم و رواج پہ چلتی ہے دوستوں ، آپ جب یہ میری باتیں پڑھیں گے تو ناراض مت ہونا ۔ اپنی بہنوں سے محبت کریں جب تک وہ آپ کے ساتھ ہیں اور جب وہ اپنے سسرال چلی جائیگی اس وقت پچھتانے سے بہتر ہے۔۔۔۔
آج کے دور میں یہ شکایت زیادہ سنی جا رہی ہے کہ بہن بھائی کا جھگڑا ہوگیا ہے وہ ایک دوسرے سے باتیں نہیں کر رہے تو خدارا ایسا مت کریں چار دن کی زندگی میں اتنا بڑا زخم خود کو نا دے ۔۔۔۔ آپ کے ماں باپ آپ کو محبت سے رہنے کا درس دیتے ہیں نا کہ جھگڑنے کا۔۔۔۔
ان سب بہن بھائیوں کے نام خدارا اپنے بوڑھے والدین کا خیال کریں ، جس طرح انہوں نے آپ کا اس وقت سے خیال رکھا جب آپ اپنے آپ ہل بھی نہیں سکتے تھے۔ اگر آپ کے گھر میں اس وقت نیو بارن بچہ ہے تو اس کو آبزرو کرو کہ کس طرح اس کی ماں اس کی پرورش کر رہی ہے ، اس کا باپ اس کی ضروریات کس طرح سے پوری کر رہا ہے تو یقیناً آپ کو احساس ہوگا اور آپ اپنے والدین کی قدر ضرور کریں گے اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو اس کے لیے معذرت کرتا ہوں ۔۔۔
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment