Skip to main content

Featured

Rocky Rabbit Game

  The hundred percent sure game Rocky Rabbit Game What Is Rocky Rabbit? Rocky Rabbit is a clicker game designed to merge entertainment and crypto earnings. Players train digital rabbits, participate in battles, and complete challenges to earn crypto rewards. The game’s strategic mechanics allow users to build their skills while progressing through levels, with a strong focus on community engagement and competition #rockyrabbit 6139292554 Rocky Rabbit’s key features include: Daily Rewards: Regular bonuses for logging in and participating. Referral System: Invite friends and earn extra rewards. Strategic Battles: Compete in duels and tournaments to climb the rankings. Play-to-Earn Model: Earn real crypto rewards by excelling in the game. How Does the Rocky Rabbit Clicker Game Work?  The Rocky Rabbit Telegram Game is centered around a clicker mechanism that combines fast-paced action with strategic depth. As a player, your primary goal is to train your digital rabbit, engage in b...

Ghareeb Khana saj Gaya Urdu moral story

 

Ghareeb Khana saj Gaya Urdu moral story 


غریب خانہ سج گیا 

امید یہ لفظ بہت بڑی معنی اور مطلب کا مالک ہے ۔ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے بڑوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ دنیا امیدوں پہ قائم ہے۔ یہ سلسلہ نہ جانے کب سے شروع ہے کوئی نہیں جانتا ۔ اگر ہم جانتے ہیں تو فقط اتنا جتنا ہمیں بتایا اور سکھایا گیا ہے۔



چلیں ، آئیں تلاش کریں کہ حقیقت کیا ہے؟ امید کی سائنس کیا ہے؟ امید سے کیا ملتا ہے؟ کیا آپ بھی وہ ہی سوچ رہیں ہیں جو میں سوچ رہا ہوں ، تو جناب والا بتائیں کہاں تک اپنے دماغ کو دوڑایا آپ نے ، کچھ ملا بھی یا کھالی لوٹ آئے۔ اچھا رہنے دیں آپ میرا تجربہ سنیں ، میں نے اپنی دماغ کی رگوں کو بہت دوڑایا ، اتنا دوڑایا کہ جسم کا خون جم گیا ، دھڑکنیں رک گئی ، سانس آنا رک گئی ، جسم میں کوئی حرکت نہ رہی تھی کہ اچانک اک دھماکہ ہوا اور میری آنکھ کھلی، میں نے دیکھا اپنے گرد ایک بہت بڑا مجموعہ ، کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا ، اس بڑے مجموعے میں کسی نے میرے نام سے مجھے مخاطب ہوکر کہا کہ اتنی دیر کیوں لگائی آنے میں؟ 



علی علی علی دھیمی دھیمی آواز کانوں کے پردوں سے ٹکرا کر واپس دنیا میں بکھر رہی تھی ، مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔ اتنے میں کسی نے زوروں سے میرے سر کی مالش کی اور بہت ہی ٹائیم سے کرتا رہا جب تک مجھے مکمل ہوش نہ آیا ہو۔ جب میں مکمل ہوش میں آیا تو دیکھا کہ اک سفید داڑھی اور سفید بالوں والا ایک بڑی عمر کا انسان میری تیمارداری کر رہا ہے تو مجھے حیرت لگی کیوں کہ میں اس کو جانتا نہیں تھا اور نا ہی لوگوں کی اس بھیڑ کو جانتا تھا جو میرے گھر میں میرا اتنا خیال رکھ رہے تھے ۔



اجنبیوں کی جھنڈ میں خود کو تنہا سمجھ رہا تھا، خود کو نا محفوظ سمجھ رہا تھا ، بے بس اور لاچار سمجھ رہا تھا کہ سفید داڑھی والے شخص نے بولا اب تم مکمل ٹھیک ہو چکے ہو ، تمھاری ساری تکالیف روحانی اور جسمانی اب بہتر ہو گئی ہیں ، تم ہمیشہ سوچتے تھے کہ ایک نہ ایک دن اللّٰہ مہربان ہوگا اسی امید سے تم اپنی زندگی بتا رہے تھے۔ تمھاری امید نے تو کب کا عملی جامہ پہن لیا تھا بس وہ اک حکم کے انتظار میں تھی جب حکم آیا تو دیکھو ہم تیرے غریب خانے میں آگئے اور تیرا غریب خانہ سج گیا۔ بیشک اس نے جو فرمایا ہے اس میں کوئی شک نہیں، وہ جو کہتا ہے وہ ہو جاتا ہے۔

Comments

Popular Posts