Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Gul Naz Urdu story qist no: 1
Gul Naz |
گل ناز
قسط نمبر 1
میرا گاؤں ہی میرا سب کچھ ہے ۔ میں اپنے
گاؤں کو کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتا ۔ تم کون ہو مجھے یہاں سے نکالنے والے ابھی گائوں والوں نے فیصلہ نہیں کیا کہ مجھے یہاں رہنا ہے یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیا تھا یہ کیسا خواب میں نے دیکھا ۔
سکندر یہ بندہ اکثر خواب دیکھتا ہے اور خود کو ھمیشہ اک گائوں میں دیکھتا ہے جہاں کچھ لوگ اس کو وہاں سے نکال رہے ہوتے ہیں اور جب یہ خواب دیکھتا ہے تو کہیں اور پر،،
ارے اب یہ کیا ہوگیا کل ہی تو نل ٹھیک کروایا تھا اور آج موٹر خراب ہوگیا ہے ، آئے دن کچھ نہ کچھ خراب ہو رہا ہے یہ کیا قسمت پائی ہے شفیع تونے ۔ اری سنتی ہو ، علی کی ماں کہاں چلی گئی ذرا یہاں تو آئو ۔۔۔۔۔
شفیع ایک سرکاری ملازم پیشہ سے ایک استاد ہے تنخوا کم ہونے کی وجہ سے ذرا ذرا سی چیزوں کو دل پہ لے لیتے ہیں اور بہت ہی جلد مایوس ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔
علی شفیع کا اک لوتا بیٹا جو گریجویشن کر رہا ہے وہ اپنے باپ کی بیبسی دیکھ کر اکثر سوچتا ہے کہ اسے کچھ ایسا کرنا ہے جس سے اس کے باپ کی ساری پریشانیاں دور ہوجائے اور اسکے لیے وہ دن رات محنت اور مشقت کر رہا ہے ۔
بھائی ذرا جلدی کرو مجھے شادی میں جانا ہے آپ کا ٹانگا بہت ہی آہستہ چل رہا ہے ، جی جی بیبی جی آپ تو جانتی ہیں کے میرا گھوڑا کمزور ہوگیا ہے اور مہنگائی اتنی بڑگئی ہے جتنا کماتا ہوں اس سے زیادہ تو گھر کا خرچا ہے ۔۔۔۔ لو بیبی جی آپ کی منزل آگئی ، اچھا بھیا خدا حافظ ۔۔۔۔
یہ جو بیبی جی ہیں ان کا نام شب روز بیگم ہیں اور اس ٹانگے والے کا نام مامو ہے کوئی نہیں جانتا کے ان کا نام مامو کیوں ہے اور جب اس سے پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے مجھے پتا نہیں بس جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے تو یے ہی سنا ہے مامو۔۔۔۔۔۔ شب روز بیگم ایک معزز گھرانے کی معزز عورت ہیں جہاں پر مردوں کی دانشمندی جواب دے دیتی ہے وہاں شب روز بیگم سے مدد لی جاتی ہے ، دور دور سے لوگ ان کی حویلی پہ ان سے مشورے مانگنے آتے ہیں چاہے گھر کا معاملہ ہو یا کاروبار کا ، چاہے عزت کا معاملہ ہو یا زلت کا ان کے مشورے اور تدبیریں اکثر لوگوں کو پسند آتی ہیں وہ بہت ہی متقی پاکیزہ عورت ہیں اپنے آباو اجداد کی رسم و رواج کو برقرار رکھنا وہ خوب جانتی ہے ، یہ ساری خوبیاں اسے اپنے بڑوں سے وراثت میں ملی ہیں ۔
آپا عینہ آپا جب امی اور ابو کو یہ سب پتا چلے گا کہ ان کی بڑی اور چھوٹی بیٹی یوں چھپکے چھپکے اپنی سہیلیوں سے رات کے اس وقت ملنے جاتی ہیں تو ذرا سوچیں آپا ، ذرا سوچیں کہ کس قدر وہ دونوں ہم سے ناراض ہونگے ۔ چھوٹی تم بےفکر ہوجائو ایسا کچھ نہیں ہوگا ہم اپنی سہیلیوں سے ہی تو ملنے آئی ہیں کون سا بڑا گناہ کیا ہے جو تم اتنا ڈر رہی ہو، بس آپا پتا نہیں کیوں آج میرا دل بہت گھبرا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عینہ اور اس کی چھوٹی بہن جس کا نام کلثوم ہے یہ دونوں شفیع ماستر کی بیٹیاں ہیں ان کی ماں کا نام زبیدہ اقبال ہے ۔ عینہ اور کلثوم شفیع ماستر کی بڑی بیٹیاں ہیں دونوں نے میڈیکل کی پڑھائی بھیچ میں ہی چھوڑ دی تھی اور اس بات کا دکھ ساری فیملی کو آج بھی ہے ۔ زبیدہ اقبال ایک ہائوس وائیف ہیں بہت ہی سادہ قسم کی عورت ہیں سلائی کڑھائی خوب جانتی ہیں محلے کی ساری عورتیں ان سے اپنے پسند کے کپڑے سیلاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ زبیدہ اقبال شفیع ماستر کی بیوی ہے۔۔۔۔
مجھے غصہ آ رہا ہے میں گھر کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی اور یہ بچے سارا ستیا ناس کردیتے ہیں ، ماں بابا ، ماں بابا!! جی جی بیٹی کیا ہوا ہے؟ یہ دیکھیں آپ کے ان لاڈلے پوتوں نے کیا کیا ہے ، بس بیٹی جانے دو بچے ہیں تمھارے بھائی کو اگر پتا چلا تو وہ بہت ناراض ہوگا ۔ ھا بابا شاید آپ ٹھیک کہتے ہیں بھائی جان کو برا لگا تو مجھے بھی اچھا نہیں لگے گا ، اچھا میں آپ سب کے لیے چائے بنانے جا رہی ہوں اور ساتھ میں بیٹھ کر پیتے ہیں , , ٹھیک ہے بیٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ خاندان بہت ہی سادگی سے اپنی زندگی بسر کر رہا ہے اس خاندان میں ایک لڑکی رہتی ہے جس کا نام ایمان ہے اس کے ابا جی کا نام خدابخش اور امی کا نام عابدہ پروین ہے ، خدابخش اور عابدہ پروین کا بڑا بیٹا سجاد جس نے پسند کی شادی کی لیکن پانچ سال کے بعد ایک روڈ ایکسڈنٹ میں اس کی بیوی کی موت ہوگئی جس کے بعد اس نے دوسری شادی نہیں کی۔ سجاد اپنی بیوی نوشادہ سے بہت محبت کرتا تھا اس کے دو بچے ہیں عامر اور عمران، عامر عمر میں بڑا ہے لیکن عمران عقل میں عامر سے بڑا لگتا ہے ۔ایمان خدابخش اور عابدہ پروین کی ایک لاڈلی بیٹی ہے جس نے فلاسافی میں ماسٹر کی ہوئی ہے، وہ شادی نہیں کرنا چاہتی لیکن اس کے والدین اس کی شادی کرانا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رکو رکو تم کون ہو بیٹا زرا مجھے اپنے قریب آنے دو او میرے خدا یہ نہیں ہوسکتا کوئی ایمبولینس کو بلائو ، کوئی ایمبولینس کو بلائو جلدی کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر صاحب یہ بچی ٹھیک تو ہوجائیگی نا ، جی جی بابا جی آپ بے فکر ہو جائیں اگر آپ وقت پر اسے یہاں نہ لے آتے تو شاید ممکن تھا سانس نہ لینے کی کارن اس کی موت ہوسکتی تھی اور زخم اتنے زیادہ ہیں کے بہت ہی خون بہگیا تھا لیکن اللّٰہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ وقت پہ سب کچھ موجود تھا اور اس بچی کی جان بچ گئی ۔ بابا جی کیا آپ جانتے ہیں اس لڑکی کو ، نہیں ڈاکٹر صاحب یہ بچی آج داتا کی دربار میں آئی تھی پہلے کبھی نہیں دیکھا اس کو ، اچھا ڈاکٹر صاحب اس کو ہوش کب تک آئیگا ، بس بابا جی بارہ گھنٹوں میں ہوش آجائیگا ، اچھا ڈاکٹر صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ!!!
داتا کی دربار سے کون واقف نہیں وہ ایک اللّٰہ والے کی دربار ہے جو بھی یہاں آتا ہے وہ خالی نہیں جاتا اور وہ بابا جی دربار میں دیکھ بال کرتے ہیں اور وہاں آنے والوں کی خدمت کرتے ہیں ان کا نام غلام علی ہے لیکن سب ان کو بابا جی کہ کر بلاتے ہیں ، اس ڈاکٹر کا نام عزیز احمد ہے جب بھی بابا جی کو کوئی تکلیف ہوتی ہے تو وہ ڈاکٹر عزیز احمد کے پاس جاتے ہیں یا ان کو بلاتے ہیں اور وہ جو لڑکی دربار میں ان کو ملی اب تک اس کو ہوش نہیں آیا ہے اسی وجہ سے یہ پتا نہیں لگا کہ وہ کون ہے اس کے ساتھ یہ سب کچھ کس نے کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے کہاں لے جا رہے ہو ، ذرا رکو کون ہو تم لوگ تم یہ نہیں جانتے شاید میں کون ہوں اگر جان جائو گے تو بڑا پچھتائوگے ۔۔۔۔۔ اس کے دونوں ہاتھوں کو باندھوں اور پائوں کو بھی اور لے جاکر سمندر میں پھینک دو،،،، نہیں نہیں مجھے چھوڑ دو مینے تم لوگوں کا کیا بگاڑا ہے مجھے جانے دو میں آپ سے بھیک مانگتا ہوں خدا کے واسطے مجھے جانے دو ۔۔۔۔۔۔ او خدایا او خدایا اللّٰہ مجھے معاف کرو نہ جانے ایسے ڈراؤنے خواب مجھے کیوں آتے ہیں ۔۔۔۔
سکندر نے آج دوسری مرتبہ ایک برا خواب دیکھا اب وہ ان خوابوں سے بہت ہی تنگ آ چکا تھا اس نے آج یہ عہد کرلیا ہے کہ میں ان کی جڑ تک جائوں گا اور پتا لگا کر دم لوں گا کہ آخر مجھے یہ برے خواب کیوں آتے ہیں اور وہ جانے لگتا ہے اپنے سوالوں کے جواب ڈھونڈنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Masha Allah
ReplyDelete