Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Gul Naz Urdu story qist no: 3
گل ناز
قسط نمبر 3
آج ایک ہفتہ پورا ہوگیا اب مجھے بزرگ سے جا کر ملنا چاہیے ، لیکن سکندر ایک بات ذہن نشین کرلو وہ بزرگ صاحب علم ہیں کہیں ایسا نہ ہو تم ان سے بے ادبی کر بیٹھو، کلام کرتے ہوئے اپنی آواز دیمی رکھو کیونکہ تم نے سنا اور پڑھا ہے کہ اعلیٰ ظرف والے لوگوں سے کیسے پیش آنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سکندر بزرگ سے ملنے سے پہلے خود کو سمجھا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اب وہ بزرگ سے ملنے کے لیے نکل چکا ہے ۔۔۔۔۔
بھائی کیا کر رہے ہو؟ ۔۔۔۔۔ چھوٹی تمھاری بابی ، تمھاری بابی نوشادہ کی تصویریں دیکھ رہا ہوں ۔۔ اچھا آپ نے کہا کہ پانچ منٹ میں بابا سے مل کر آ رہا ہوں لیکن آپ نے دیر کی تو میں خود ہی چلی آئی ، اچھا اب آپ بتائیں کہ مجھ سے کیا کام تھا آپ کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی جی ایمان میری پیاری بہن ، یہاں آئو میرے پاس ، بیٹھو ، دیکھو آج جو میں تم سے کہنے جا رہا ہوں وہ اگر تمھاری بابی ہوتی تو کب کا کہ دیتی ، تمھاری بابی اور میں یہ چاہتے تھے کہ تم شادی کرلو ، ماں بابا بھی تمھاری شادی کو لیکر بہت پریشان ہیں ، دیکھو پیاری بہن مجھے پتا ہے کہ تم اپنے اس بھائی کی بات نہیں ٹالو گی ، تم پر کوئی زور زبردستی نہیں اگر کوئی بھی رشتہ تمھیں پسند نہ آئے تو جھٹ میں اپنے اس بھائی کو بتانا ہم تم پر کوئی پابندی نہیں لگائیں گے ، میں نے جو تم سے کہا اس کے لیے سوچنا ضرور۔۔۔۔۔۔ ایک اور بات جو میں تم کو سمجھانے جا رہا ہوں وہ یہ کہ تمھاری زندگی تمھارے ہمسفر کے ساتھ ہی مکمل ہوگی، ہمسفر کے بغیر زندگی ایسے ہے جیسے جسم میں دل تو ہو لیکن دھڑکن نہیں۔۔۔۔۔۔ میری ان باتوں پہ ذرا غور کرنا اور اماں ابا کی خواہش کو ایسے ہی نظر انداز نہیں کرنا ۔۔۔۔۔اچھا تو اب میں چلتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی رکو ذرا ، بھائی ، میں شادی سے کب انکار کر رہی ہوں ، مجھے تو ڈر ہے کہ میرے جانے کے بعد میرے امی ابو کس حال میں ہونگے ، ایسا بھی نہیں ہے کہ آپ ان کا خیال نہیں رکھیں گے ، بس اسی ڈر کی وجہ سے میں آج تک انکار کر رہی تھی لیکن اب آپ نے اتنی اچھی طرح سے سمجھایا اس لیے میری طرف سے ہا ہے آپ امی اور ابو کو بھی بتادیں اگر میرے لیے کوئی رشتہ ہے تو ان سے کہیں کہ وہ مجھے دیکھنے آئیں ۔۔۔۔
اچھا بہنا مجھے ییہی امید تھی تم سے ، میں ابھی جاتا ہو اور ماں بابا کو یہ خوشخبری سناتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ لو بھائی تم بھی کھائو ، آپ بھی کھائو قریشی صاحب ، آپ بھی لیں حافظ صاحب ، اور بچوں آپ سب یہ ایک دوسرے میں باٹ لیں ۔۔۔۔۔۔ ماستر صاحب آپ کو آپ کے پروموشن کی مبارک ہو ، آپ اب اس اسکول کے ھیڈ ماسٹر بن گئے ہیں ، کچھ اس اسکول کی ضروریات ہیں ان کو ذرا ٹھیک کروائیں ، ہمیں تو بس اب آپ ہی سے امید ہے کہ اس ٹوٹی ہوئی ڈور کو آپ ہی جوڑے گے ۔۔۔۔۔۔۔۔ جی جی ضرور آپ بے فکر ہو جائیں جو بھی ہے آپ ایک لسٹ بنائیں میرا جو فرض ہے میں اس میں کوئی کمی رہنے نہیں دونگا ۔۔۔۔
ظھیر تم یہ کیا کر رہے ، میں کہتا ہوں میرا غریبان چھوڑو ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیا ہو رہا ہے میرے کلاس میں ، میں اس اسکول کا ھیڈ ماسٹر بنا ہوں لیکن میں نے یہ کلاس نہیں چھوڑی ، سب کھڑے ہوجائیں اور کوئی مجھے بتائے گا کہ یہ کیا ہو رہا ہے ، ظھیر تم ادھر آئو اور تم بھی ، کیا آج تک تم سب کو میں نے یہ سکھایا ہے ، ایسے ہی میرے پیٹ پیچھے یہ کرتے ہو ایک دوسرے کا غریبان پکڑنا ، مارنا اور جگھڑا کرنا کیا یہ تعلیم اور تربیت دی ہے میں نے تم سب کو۔۔۔۔۔ آج مجھے افسوس ہو رہا ہے خود پر مجھے تو بہت مان تھا تم سب پر لیکن میری سوچ میرے مان کو مٹی میں ملا دیا تم سب نے۔۔۔۔۔۔۔ چلو آج کسی کی کلاس نہیں ہوگی جائو اپنے گھر جائو .....جائو نکلو جائو۔۔۔۔۔۔
آگئے تم ، مجھے تمھارا ہی انتظار تھا، ذرا اب مجھے اپنی کیفیت سے آگاہ کرو ، میں جو تم سے پوچھوں گا اس کا جواب ھا یا نا میں دینا ۔۔۔۔۔ جی بزرگ جی ضرور۔۔۔۔ تو میرا پہلا سوال یہ ہے کہ کیا تم کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے ؟ ۔۔۔۔ سکندر جی ھا۔۔۔۔ میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا تم کو کئی وقت سے قبض ہے؟ سکندر جی ھا۔۔۔۔ میرا تیسرا سوال کیا حال ہی میں تم نے اپنے دل کا آپریشن کروایا تھا ؟ سکندر جی ھا۔۔۔۔ میرا چوتھا سوال کیا تم رات کو دیر تک جاگتے ہو؟ سکندر جی ھا۔۔۔۔ میرا پانچواں اور آخری سوال کیا تم کسی پر ترنت یقین نہیں کرتے؟ سکندر جی ھا۔۔۔۔۔
دیکھو بیٹا خواب آنا بری بات نہیں لیکن خواب برے آنا یہ منعسر ہے ہماری خود کی سوچ پہ ، خود کے عمل پہ ، خود کی صحت پہ ، اگر ہماری صحت ، سوچ اور عمل میں تضاد ہوگا تو ہم کو ویسے خواب آئینگے اور اگر ہماری سوچ ، عمل اور صحت میں ہم آہنگی ہوگی تو ویسے خواب آئینگے ۔۔۔۔ میں آسان لفظوں میں تم کو بتاتا ہوں کہ یہ سب ہم پر منحصر ہے جس چیز کا تعلق ہمارے دماغ کے ساتھ ہوگا وہ ہی فلم رات کو چلے گی۔۔۔۔۔۔۔۔ تم زیادہ مت سوچو جو پانچ سوال میں نے پوچھے اب تم ایک مھینے کے بعد آنا میں تم سے وہ ہی سوالات پوچھوں گا لیکن اس وقت تمھارے جواب نا میں ہونے چاہئیں وہ کیسے کرنا ہے وہ میں نے باتوں باتوں میں سب کہ دیا ہے میری ساری باتوں کو اپنے دل و دماغ میں محفوظ کر لو۔۔۔۔۔۔ اب تم کو اجازت ہے تم جا سکتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہم پہچ گئے ؟ جی بیبی جی ہم پہچ گئے یہ لیجیے آگئی داتا کی دربار ۔۔۔۔۔۔۔ مامو کچھ دن تم نے یہاں میرے ساتھ ٹھرنا ہے اس لیے جائو اندر دیکھو غلام علی بابا ہیں تو جائو ان کو خبر کرو کہ حویلی سے شب روز بیگم آئی ہیں ۔۔۔۔ جی بیبی جی جو آپ کا حکم۔۔۔۔۔۔
جی کون؟ کس سے ملنا ہے؟ جی میں مامو ہوں ۔۔۔ غلام علی بابا کو جاکر کہیں کہ حویلی سے شب روز بیگم آئی ہوئی ہیں ۔۔۔۔۔ جی آپ یہاں انتظار کریں ۔۔۔۔۔۔۔ جی ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔
تم نے ان کو باہر کیوں بٹھایا ہے تم نہیں جانتے وہ کتنی اہم مہمان ہیں ہماری۔۔۔۔۔ بیبی جی بیبی آپ اندر تشریف لے آئیں ۔۔۔۔۔۔ بیبی جی آپ یہاں بیٹھیں میں آپ کے لیے پانی منگواتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ بابا مجھے پانی نہیں پینا مجھے کچھ ضروری کام سے آنا پڑا ہے یہاں اس لیے میں یہاں قریبی رشتیدار کے گھر میں ٹھری ہوں لیکن وہاں جانے سے پہلے میں یہاں حاضری لگانا چاہتی تھی ۔۔۔۔ میں نے دیدار کرلیا دعا مانگ لی، آپ سے ملاقات ہوئی اور کچھ بھی نہیں اب آپ سے، یہاں سے جانے کے وقت ملاقات ہوگی۔۔۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔۔۔۔۔ اچھا بیبی جی اللّٰہ آپ کا حافظ و ناصر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کو آنے میں تکلیف تو نہیں ہوئی نا ۔۔۔۔۔۔۔ نہیں تھوڑی سی تھکاوٹ ہوئی ہے اور کچھ نہیں ۔۔۔۔۔ تھوڑا آرام کرلوں گی تو تھکاوٹ دور ہوجائیگی لیکن آرام کرنے سے پہلے مجھے چائے پینی ہے ۔۔۔۔۔ جی ابھی چائے بنواتے ہیں ۔۔۔۔یہ لیجیے بیبی جی چائے ۔۔۔۔ شکریہ اچھا سنو وہ مامو کو چائے کا ضرور پوچھیے گا ویسے وہ پیتا نہیں لیکن پھر بھی دریافت کرنا ضرور ۔۔۔۔
آپا آپ آگئی ۔۔۔۔۔ جی بلال بھائی میں کیسے نہ آتی آپ کا خط پڑھنے کے بعد مجھ سے رہا نہ گیا میں فوراً چلی آئی۔۔۔۔
بلال کو آپ نہیں جانتے اس لیے اس کا چھوٹا سا تعارف پڑھنے والوں کے لیے ضروری ہے ۔۔۔۔ بلال شب روز بیگم کے چچا کا بڑا بیٹا ہے ،، شب روز بیگم ان کو تعظیم سے بلال بھائی کہ کر مخاطب ہوتی ہیں ۔۔۔۔
بلال: اچھا ہوا آپ آگئی ۔ آپا کیا آپ کو اپنے کیے ہوئے فیصلے پر ندامت ہو رہی ہے کیا؟
شب روز بیگم: تو کیا تم اس کے بارے میں کہ رہے ہو؟
بلال: جی آپا۔ میں اسی کے بارے میں کہ رہا ہوں، آپ کو نہیں لگتا کہ ہم نے ، معاشرے نے اس کے ساتھ زیادہ زیادتی کر لی؟
شب روز بیگم: آخر تم کہنا کیا چاہتے ہو ۔۔۔۔ اس کے ساتھ جو ہوا اس کی ذمیدار وہ خود ہے ، نہ ہمارا اور نہ ہی معاشرے کا اس میں کوئی دوش ہے۔
بلال: اچھا تو پھر آپ اس کو ڈھونڈ کیوں رہی ہو؟
شب روز بیگم: تم سے کس نے کہا کہ میں اس کو ڈھونڈ رہی ہوں؟
بلال: آپا اب رہنے بھی دیں۔۔۔۔۔ مجھے بتائیں آخر ماجرا کیا ہے؟
شب روز بیگم: اچھا تو تم میری جاسوسی کر رہے تھے ؟
بلال: نہیں آپا۔۔۔۔ میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا ۔۔۔۔ کچھ دن پہلے میری پہچان والوں نے کہیں سے سنا کہ اس پر حملہ ہوا ہے تو مجھ سے رہا نہ گیا میں اسی جاچ پڑتال میں تھا کہ وہاں کچھ لوگ اس کے بارے میں پوچھ رہے تھے جیسے اس کا پتا ، اور کام کاج وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔ لیکن اس کا تو پتا نا چلا لیکن یہ ضرور پتہ چلا کہ وہ آپ کے خبری تھے۔۔۔
شب روز بیگم: ھا یہ سچ ہے کہ میں اسے ڈھونڈ رہی ہوں لیکن کیوں یہ وقت آنے پہ میں تم کو ضرور بتائوں گی ۔۔لیکن اس سے پہلے مجھے تم یہ بتائو کہ کیا واقعی میں کسی نے اس پر حملہ کیا ہے؟
بلال: آپا مجھے نہیں لگتا کہ یہ خبر جھوٹی ہے، میں نے آپ کو خط لکھا ، میں نہیں جانتا تھا کہ آپ اب بھی اس کو اتنا چاہتی ہیں کہ اس طرح فوراً ایک خط پہ آپ چلی آئی ۔۔۔اصل میں جاننا یہ تھا کہ آپ کب سے اس کی تلاش میں ہیں ؟
شب روز بیگم: کیا سب کچھ ابھی پوچھو گے مجھے آرام نہیں کرنے دو گے کیا؟
بلال: مجھے معاف کرنا آپا ، چلیں آپ آرام کریں اور کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے ضرور بتانا ۔
شب روز بیگم: اچھا ٹھیک ہے ، اب یہاں کھڑے کیوں ہو جائو نا۔۔۔۔۔
عینہ ، کلثوم میری شہزادیاں کہاں پر ہیں ؟
زبیدہ: شفیع آپ آگئے اسکول سے، وہ دونوں اپنی سہیلیوں سے ملنے گئی ہیں۔
شفیع ماستر: اچھا زبیدہ مجھے پانی پلائو ، آج بہت تھکاوٹ محسوس ہو رہی ہے ۔
زبیدہ: نہیں پورے پندرہ منٹ کے بعد آپ کو پانی دون گی آپ تو جانتے ہیں کہ میں آپ کی کوئی دشمن نہیں ہوں ، مجھے پتا ہے آپ پیدل آتے ہیں اور پیدل آنے کے بعد فوراً پانی پینا صحت کے لیے نقصاندہ ہوتا ہے یہ جانتے ہوئے کیسے آپ کو پانی پلائوں۔ اگر آپ دوڑ کر آتے تو میں آدھے گھنٹے کے بعد آپ کو پانی پلاتی ۔۔۔۔
شفیع ماستر: ہستے ہوئے ۔۔۔۔ اچھا اگر میں ٹرین کی اسپیڈ سے آتا تو مجھے کتنی دیر بعد پانی ملتا؟
زبیدہ: قہقہے لگاتے ہوئے میرے ماستر صاحب پندرہ منٹ ہوگئے یہ لیجیے پانی پیئیں ۔۔۔۔۔ آپ کو سنجیدگی میں بھی مزاق سوجتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
شفیع ماستر: اچھا یہ لو دس ہزار عینہ اور کلثوم کے لیے کچھ کپڑے لے آئو ، چاہو تو ان کو اپنے ساتھ بازار لے جائو تا کہ وہ اپنی پسند کے کپڑے لیں۔
زبیدہ: اس مھینے بھی آپ اپنے لیے کپڑے نہیں لیں گے کیا ؟ بارہ مھینے سے آپ نے ایک بھی ڈریس نہیں خریدی وہ ہی کپڑے پہن رہے ہیں ایک سال سے ، اگر علی لے آتا ہے آپ کہ لیے تو وہ بھی یہ کہ کر علی کو واپس کر دیتے ہو کہ تم اپنی ڈریس بنوالو ، آپ ایسا کیوں کرتے ہیں ؟
شفیع ماستر: دیکھو زبیدہ بیگم آج میرا پروموشن ہوا ہے ، میری تنخوا ڈبل ہوئی ہے ، اس کے باوجود بھی میرے دل میں پہلے میری فیملی آتی ہے ، میری سوچ میں ہر وقت بس ییہی چلتا ہے کہ مجھے اپنی فیملی کی ہر ضروریات پوری کرنی ہے ، بس وہ کرتا ہوں تبھی تو سکون سے سوتا ہوں ورنہ مجھے نیند تھوڑئی آتی ، اور جہاں تک بات ہے ان کپڑوں کی تو یہ جب تک جان ہیں چل جائیں گے ، ابھی مجھے عینہ اور کلثوم کی شادی بھی تو کروانی ہے اس کے لیے میں نے کچھ پیسے جمع کیے ہوئے ہیں تقریباً دس لاکھ تک ہیں میں چاہتا ہوں کہ اگر کہیں سے اچھے رشتے آئیں تو ان کی شادی کروادی جائے تو اچھا ہے ۔۔۔اور علی کی نوکری لگ جائے تو اس کی شادی بھی کروادوں بس میں ییہی چاہتا ہوں کہ میرا خاندان ہمیشہ ہنستا کھلتا رہے۔۔۔
زبیدہ: آنکھوں سے آنسوں پوچھتے ہوئے ، آپ نے یہ سب اکیلے سہ لیا ، مجھے بھی شامل کر لیتے تو مجھے بھی یہ احساس ہوتا کہ کس طرح یہ سب کچھ جھیلا جاتا ہے ، انسان میں اتنی سقت کہاں سے آتی ہے۔۔۔۔ شاید یہ محبت اور ایثار کی وجہ سے ہے جو کہ ایک باپ کے روپ میں ہی ہوتا ہے۔۔۔۔ مجھے معاف کرنا میں ہمیشہ آپ پہ غسہ کرتی تھی لیکن واقعی آپ بہت اچھے ہیں ، میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آپ جیسا مجھے شوہر ملا۔۔۔۔۔۔
شفیع ماستر: اچھا اب بس کرو مجھے بھی رلائو گی کیا ، جائو میرے لیے کچھ کھانے کو لے آئو۔۔۔۔
زبیدہ: جی جی ضرور ، میں ابھی گئی اور ابھی آئی۔۔۔۔۔
بابا جی ، بابا جی جلدی آئیں ، جلدی آئیں ۔۔۔۔۔۔۔ کیا ہوا ہے چلا کیوں رہے ہو کیا ہوا ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔ بابا جی اس لڑکی کو ہوش آگیا ہے ۔۔۔۔۔۔ کیا اس لڑکی کو ہوش آگیا ۔۔۔۔ اچھا جلد سے جلد ڈاکٹر عزیز احمد کو بلائو ۔۔۔۔ جی بابا جی جو آپ کا حکم ۔۔۔۔
سلام بابا جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وعلیکم السلام ڈاکٹر صاحب ،، عزیز احمد بچی کو ہوش آگیا ہے، آپ اس کو دیکھ لیں ،،، جی بابا جی ۔۔۔۔۔ اب آپ کی کیسی ہے طبیعت بیٹی ، آپ کیسا محسوس کر رہی ہیں ، آپ کا نام کیا ہے ، آپ کہاں سے آئی ہیں ، یہ سب آپ کے ساتھ کس نے کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہوا ڈاکٹر صاحب ، ۔۔۔۔۔۔، بابا جی بچی بہت سہمی ہوئی ہے ، بہت ہی ڈری ہوئی ہے میں نے بہت کوشش کی لیکن وہ کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے مجھے لگتا ہے کہ ہمیں کچھ وقت اس کو دینا چاہیے کیا پتہ وہ خود کچھ کہے۔
اچھا جیسا آپ کہیں ڈاکٹر صاحب ۔۔۔۔۔۔ اچھا تو بابا جی میں چلتا ہوں اسپتال میں بھی بہت رش ہے۔۔۔۔۔ اچھا تو آپ جائیں ۔۔۔۔۔۔
کیا میں اندر آسکتا ہوں ،،، دیکھو بیٹی میں نہیں جانتا کہ تم کون ہو ، کہاں سے آئی ہو، تمھارے ساتھ کیا ہوا ہے لیکن میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ تم بے بس ہو ، تم پر ظلم ہوا ہے ، تبھی تو خدا نے تم کو اس دربار میں بیجا ہے ، تم بلکل بھی نا گھبرانا بچی یہاں پر تم محفوظ ہو یہ ایک اللّٰہ والے کی دربار ہے ، جس چیز کی بھی ضرورت ہو تو بے جھجھک مانگ لینا یہ باندھی چوبیس گھنٹے تمھارے ساتھ رہیگی جو چاہیے اس کو بس حکم کرو ۔۔۔۔ اور جب تمھارا دل چاہے کچھ کہنے کے لیے تو مجھے اپنا ہمراز سمجھنا اور جب تک چاہو یہاں تم رہ سکتی ہو۔ اچھا تو میں اب چلتا ہوں نمازِ عشا کا وقت ہوگیا ہے۔۔۔۔۔
تم اتنے خاموش کیوں بیٹھے ہو؟ کیا ہوا ہے علی؟ آج کل تم کہاں ہوتے ہو؟ ۔۔۔۔۔۔۔ ایسی بات نہیں ہے یار تم تو مجھے بچپن سے جانتے ہو میں ایسا ہی ہوں ،، وسیم مجھے تنگ مت کرو کہا نا ایسی کوئی بات نہیں ہے۔۔۔۔ اچھا بتاؤ چاچا شفیع نے تو نہیں ڈانٹا ہے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلو میں ہی یہاں سے جاتا ہوں ورنہ مجھے تنگ کرنے میں تم کوئی کثر نہیں چھوڑو گے۔۔۔۔۔۔ علی کیا بات ہے تم میرے ساتھ ایسے کیسے پیش آ سکتے ہو۔۔۔۔یار وسیم میں اپنے ابا کے لیے کچھ نہیں کر پارہا ہوں اسی وجہ سے پریشان ہوں ، گریجویٹ ہوتے ہوئے بھی یوں آوارہ لڑکوں کی طرح بھٹک رہا ہوں تو پریشان نا رہوں تو کیا ہنستا کھیلتا رہوں ، تم کیا چاہتے ہو کے میرا ابو ہماری ضروریات اور خواہشات پوری کرنے میں اپنی ساری زندگی گزاردے ، بس ییہی خیال مجھے کھائے جا رہا ہے ، ییہی سوچ مجھے رات کو سونے نہیں دیتی۔۔تم مجھے بتائو میں کیا کروں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیکھو علی میرے پاس تمھارے اس مسئلے کا بہت ہی خوبصورت حل ہے تم میرے ساتھ آئو ، چلو نا ، اٹھو آئو۔۔۔ جلدی کرو اٹھو۔۔۔۔۔
Comments
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Nice 👍👌
ReplyDeleteMasha Allah
ReplyDelete