Skip to main content

Featured

Rocky Rabbit Game

  The hundred percent sure game Rocky Rabbit Game What Is Rocky Rabbit? Rocky Rabbit is a clicker game designed to merge entertainment and crypto earnings. Players train digital rabbits, participate in battles, and complete challenges to earn crypto rewards. The game’s strategic mechanics allow users to build their skills while progressing through levels, with a strong focus on community engagement and competition #rockyrabbit 6139292554 Rocky Rabbit’s key features include: Daily Rewards: Regular bonuses for logging in and participating. Referral System: Invite friends and earn extra rewards. Strategic Battles: Compete in duels and tournaments to climb the rankings. Play-to-Earn Model: Earn real crypto rewards by excelling in the game. How Does the Rocky Rabbit Clicker Game Work?  The Rocky Rabbit Telegram Game is centered around a clicker mechanism that combines fast-paced action with strategic depth. As a player, your primary goal is to train your digital rabbit, engage in b...

Gul Naz Urdu story qist no: 4

Gul Naz 

گل ناز

4 قسط نمبر 

بابا جی ہم نے سب کو کھانا کھلایا ہے ، اب کوئی بھی بھوکا پیاسا نہیں ہے ، اور کچھ کھانا رہ گیا ہے وہ ان آنے والے سائلوں کے لیے ہے جو کبھی کبھار دیر کو داتا کی دربار میں آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا ٹھیک ہے تم لوگ بھی تھک گئے ہوگے جائو کچھ کھاکر آرام کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



سلام بابا جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وعلیکم السلام ۔۔۔۔ بابا جی آپ کا شکریہ کہ آپ نے میرے لیے بہت کچھ کیا اور میری جان بچائی ، میں آپ کی بہت احسان مند ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔


بابا جی: نہیں بچی ایسی کوئی بات نہیں یہ تو بس اللّٰہ پاک کا کرم ہے کہ اس نے مجھے یہ سعادت بخشی ہے ورنہ مجھ میں ایسی بات کہاں ۔۔ میں تو سوچ رہا تھا کہ آپ کبھی بھی نہیں بات کریں گی ، لیکن آج آپ کو بات کرتے دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔۔۔ آج آپ کو تین دن ہو چکے ہیں یہاں پر، آپ کے لیے کچھ کپڑوں کا بندوست کیا ہے وہ آپ کے کمرے کی الماری میں رکھے ہوئے ہیں آپ چاہیں تو استعمال کر سکتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ اور کوئی سوال میں آپ سے نہیں پوچھوں گا ، اگر مزید کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے اطلاع کر دینا مجھے اچھا لگے گا ۔۔۔۔۔۔۔



بابا جی میرے لیے آپ کے من میں بہت سے سوالات ہونگے لیکن بابا جی مجھے کچھ وقت دیں تاکہ میں سنبھل سکوں ، پھر سے اپنی زندگی کی شروعات کروں اپنی بیتی ہوئی زندگی اس میں حاصل اور لاحاصل ، دکھ درد ، خوشی غمی سب کہیں بکھر گئے ہیں ان کو سمیٹوں ، اور پھر ایک نئی زندگی کی ابتدا کروں جس میں وہ یادیں نا ہو جو لمحہ بہ لمحہ مجھے تکلیف دے رہیں ہیں ۔۔۔۔۔ بابا جی میں اپنے دکھ کسی سے بانٹ نہیں سکتی بس اللّٰہ پاک جانتا ہے ، اس پاک ذات نے ہی مجھے یہاں اس دربار میں محفوظ رکھا ہے ، جس کا شکر ادا کرنے کے لیے مجھے یہاں خدمت کرنے کی اجازت چاہیے ، میں یہاں آئے ہوئے سائلوں ، غم زدوں ، بیماروں اور مسکینوں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں تاکہ میرا رب مجھ سے راضی ہو اور اس کی رضا مجھے نصیب ہو ،۔۔۔۔۔۔۔۔ بابا جی کیا آپ مجھے اس قابل سمجھتے ہیں اگر سمجھتے ہیں تو مجھ پر اک اور احسان کردے مجھے خدمت کرنے کا موقع دیں اور میرا اچھا سا کوئی نام رکھیں میں چاہتی ہوں اس نئی زندگی میں میرا نام بھی نئیا ہو۔۔۔۔۔۔


بابا جی: اچھا بچی جیسا آپ چاہیں ، آپ یہاں رہ کر خدمت کا شرف حاصل کر سکتی ہیں اور جہاں تک آپ کے نام کی بات ہے تو آج سے آپ کا نام انمول ہے ، امید کرتا ہوں کہ یہ نام آپ کو پسند آئے ۔۔۔۔۔۔


جی جی بابا جی مجھے یہ نام بہت اچھا لگا ، آپ کا شکریہ بابا جی ، آپ نے میرا نام رکھا اور مجھے یہاں پر خدمت کرنے کی اجازت دی ان سب کے لیے پھر سے آپ کا شکریہ ۔۔۔


بابا جی: کوئی بات نہیں انمول بچی چلو جائو آج سے اپنی نئی زندگی شروع کرو اور ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہو۔۔۔۔


انمول: شکریہ باباجی ۔۔۔۔۔۔۔



جلدی کرو ، جلدی کرو گھر میں مہمان آنے والے ہیں ، کہاں گیا سجاد ، سجاد بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔ بیٹا تم نہ مہمانوں کے لیے شہر سے کچھ لیکر آئو ان کے آنے کا ٹائیم ہونے والا ہے ، جلدی جائو اور جلدی واپس آنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اری سنتی ہو سجاد کی ماں ۔۔۔۔۔۔۔ جی جی آئی۔۔۔۔۔ جی بولیں ایمان کے ابو۔۔۔۔۔۔ سجاد کی ماں ایمان کو کہو کہ تیار ہوجائے لڑکے والے کسی ٹائیم بھی آ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ جی جی خدابخش صاحب ایمان تو کب کا تیار ہو چکی ہے ۔۔۔۔ عابدہ پروین بیگم آج میری بیٹی کا رشتہ طئے ہوجائیگا ایک طرف سے خوشی بھی ہو رہی ہے تو دکھ بھی ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایمان کے ابو آپ ایسی باتیں نا کریں مجھے رولائیں گے کیا؟ ۔۔۔۔۔۔ نہیں نہیں بیگم آپ کیوں روئیں گی آپ کو ہنسانے کے لیے میں جو ہوں۔۔۔۔۔



بابا بابا ۔۔۔۔۔۔ جی سجاد چلا کیوں رہے ہو ، کیا ہوا، بابا لڑکے والے آگئے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اچھا چلو بیگم ان کا استقبال کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔



خوش آمدید ، خوش آمدید ، اسلام العلیکم ، جی وعلیکم السلام ۔۔۔۔ 


جی آئییے آئییے یہاں پر تشریف رکھیں ، نواز صاحب اور بابی جی کیسے ہیں آپ اور بیٹا دانش آپ سنائو کیسے ہیں آپ ۔۔۔۔۔


جی جی بھائی صاحب آپ کی دعاؤں سے اور اللّٰہ کے کرم سے بلکل ٹھیک ٹھاک ہیں۔۔۔۔ انکل میں بھی ٹھیک ہوں ۔۔۔


اچھا خدابخش صاحب ساری باتیں ہوگئیں ، بچوں نے ایک دوسرے کو پسند کر لیا، اب آپ جب رخصتی کی تاریخ دیں کہ ہم اپنی بچی کو اپنے گھر لے جائیں ۔۔۔۔۔


نواز صاحب ہمیں کچھ وقت درکار ہے ہم نے ابھی تیاریاں نہیں کی ہوئی ہیں ۔۔۔۔۔


خدابخش صاحب جب آپ کہیں گے ہم اس وقت آئیں گے آپ پریشان نا ہو۔۔۔ اچھا تو اب ہمیں اجازت دیں ، اللّٰہ حافظ ۔۔۔۔

اللّٰہ حافظ نواز صاحب ۔۔۔۔



ظھیر: ماستر صاحب آج کے بعد ہم کبھی بھی آپ کو تنگ نہیں کرینگے ، آپ ہمیں پڑھائیں ۔۔۔۔


ماستر صاحب: میں تم سب سے ناراض تھا لیکن اب جو تم کہ رہے ہو تو میں تم سب کو معاف کرتا ہوں لیکن یاد رہے آئندہ سے ایسا نہ ہو ۔۔۔۔۔


سارے بچے: ٹھیک ہے ماستر صاحب وعدہ ۔۔۔۔۔۔


ماستر صاحب: اچھا تو بچوں آج میں آپ کو سائنس کے بارے میں پڑھائوں گا ۔۔۔۔ سائنس تجربات اور مشاہدات کے علم کو کہتے ہیں ، ہم زیادہ گہرائی میں نہیں جائیں گے ، ہم اتنا پڑھیں گے جتنا ہمیں سمجھ میں آئے۔۔۔۔۔ بیٹا ایسا علم جو صرف تصور میں نا عمل میں بھی ہو اس کو سائنس کہتے ہیں ۔۔۔ مثال کے طور پر ہمیں بھوک لگے اور ہم کھانا نہ کھائیں کیا ہماری بھوک ختم ہوگی۔۔۔۔تو آپ سب کا ییہی جواب ہوگا کہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ سائنس بھی ایسی ہی ہے ۔۔۔۔۔اچھا آج اتنا ہی آپ یاد کریں کل مزید پڑھیں گے ۔۔۔۔ اب دوسرے کلاس اٹینڈ کریں سب کوئی بھی کلاس کے بیچھ میں سے نا جائے۔۔۔۔۔۔۔ 


بچے: ٹھیک ہے ماستر صاحب ۔۔۔۔ آپ کا شکریہ ۔۔۔۔


یہ سب شفیع ہیڈ ماسٹر کی بدولت ہوا ہے ، ہمارا اسکول اب کتنا نہ پیارا لگ رہا ہے ، ساری ضروریات اور کمیاں ہیڈ ماسٹر صاحب نے ٹھیک کروادیں ۔۔۔۔۔۔اسکول کا اسٹاف آپس میں بات کر رہا تھا یہ سب سن کر شفیع ماستر ہنس پڑے اور بہت خوش ہوئے ، کچھ ہی وقت میں سرکار نے اعلی کارکردگی پہ ان کو دس لاکھ کے انعام سے نوازا۔۔۔۔۔۔۔



شب روز بیگم: بلال مجھ سے تم پوچھ رہے تھے نا کہ کب سے میں اس کو ڈھونڈ رہی ہوں ، کیا میں اب بھی اس کو چاہتی ہوں تو سنو جب سے اس کو دور کیا اس وقت سے ہی ڈھونڈ رہی ہوں اور میں اس کو پہلے سے زیادہ چاہتی ہوں۔۔۔۔۔۔


بلال: آپا آخر اس نے ایسا کیا کیا تھا ؟


شب روز بیگم: کچھ نہیں کیا تھا ، جو کچھ کیا تھا ہم نے کیا تھا ، ہم نے اس کے ساتھ بہت غلط کیا ہے بلال ، ہم نے اس کے ساتھ بہت غلط کیا ہے بلال ۔۔۔۔۔۔


بلال: آپا آپا روئیں نہیں آپ کو خدا کا واسطہ ، ایک تو مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ آخر یہ چل کیا رہا ہے اور دوسری طرف آپ اتنی تکلیف میں ہیں ۔۔۔۔


شب روز بیگم: تم اس کو ڈھونڈنے میں میری مدد کرو نا ۔۔۔۔


بلال: آپا آپ کو شاید آرام کرنا چاہییے ، آپا آپ کو تو بخار ہے میں ابھی ڈاکٹر کو بلواتا ہوں ، آپا آپ بے فکر ہو جائیں میں اس کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔




علی : آج سب کو خوشخبری سنائوں گا وسیم کے خیال کی وجہ سے مجھے اتنی اچھی نوکری مل گئی ہے۔ اماں ابا اور عینہ کلثوم یہ سن کر بہت خوش ہونگے ۔۔۔۔ اور اللّٰہ

 پاک کا شکر ادا کرنے کے لیے سب کو داتا کی دربار لے جائوں گا ۔۔۔۔۔۔۔


 

Comments

Popular Posts