Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Muhabat Kiya Hai written in Urdu
محبت کیا ہے
Muhabat |
ہوا کا رخ بدلتا رہتا ہے تا کہ زندگی کا توازن برقرار رہے۔ ایسے ہی جسم میں خون کی گردش میں ردوبدل کی وجہ سے جسم کا میکانزم برقرار اور محتاط رہتا ہے۔ زندگی کا دارومدار لہروں سے ہے ، لہریں دراصل روشنی ہیں اور یہ وہ روشنی نہیں جو سورج اور چاند سے ملتی ہے بلکہ یہ وہ روشنی ہے جو آنکھوں سے نظر نہیں آتی ، اس روشنی کو لطیف روشنی کہتے ہیں ۔
لہریں جب کیمیکل کی شکل اختیار کرتی ہیں تو ان کو ایک نہیں لامحدود معین کام سر انجام دینے کو کام میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس چیز سے کون واقف نہیں کہ جسم میں بہت ہی قسم کے کیمیکل ری ایکشنس ہوتے ہیں جن کو توازن میں لانے کہ لیے ان کی ضد میں دوسرے کیمیکل یوز کیے جاتے ہیں ۔۔۔ آپ زیادہ نہ سوچییے گا کہ اس بندے نے ٹائٹل کیا دیا ہے اور کہ کیا رہا ہے ۔۔۔ تو جناب میں وہ ہی کہ رہا ہوں جو لکھا ہے آپ بس غور سے میری تحریر کو پڑھیں ۔۔۔۔۔۔۔
مجنوں سے کون واقف نہیں بے لوث محبت عشق کرنے والا بندہ جس کو ریت میں بھی لیلا نظر آتی تھی ۔ کسی کے دریافت کرنے پہ اس نے بتایا کہ اگر ریت میں لیلا نہیں ہے تو اس میں چمک کہاں سے آئی یہ جو چمک ہے نا یہ میری لیلا کے حسن کا جمال ہے ۔
عشق کرنے والوں کا دستور نرالا
نہ تاج نہ خلافت پھر بھی منشور ہے بالا
شیخ سعدی شیرازی سے کون واقف نہیں ان کی مشھور کتابیں ہیں جن میں گلستان ، بوستان اور کریما ہیں یہ کتاب بچوں بڑوں کی اخلاقیات ، سماجیات اور معاشیات کو بہتر بنانے میں بہت ہی مفید ہیں ۔ میں والدین سے یہ التماس کرتا ہوں کہ یہ کتاب ایک بار ضرور دیکھیں ، پڑھیں اگر اچھی لگیں تو اپنے بچوں ، دوستوں اور رشتےداروں کے ساتھ شئیر کریں تاکہ ان کو کامیابی و کامرانی ملے۔ شیخ سعدی شیرازی نے اپنی ساری زندگی سفر میں گذاری اور بہت ہی خوبصورت تصانیف لکھیں ۔۔۔۔جس میں آپ کو محبت ، عشق کے قصے بھر بھر کر ملیں گے۔۔
کسی صاحب علم سے کسی نے دریافت کیا کہ حضور والا محبت کیا ہے تو صاحب علم نے فرمایا کہ محبت ۔ محبوب کی یاد سے ایک لمحہ بھی غافل نہ ہونا محبت ہے۔ وہ شخص صاحب بصیرت کا یہ جواب سن کر لاجواب ہوگیا اور بزرگ سے دعا اور اجازت لی۔۔۔۔۔
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment