Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Parents love and sacrifices Urdu story part One Savings
Parents love and sacrifices Urdu story part one Savings |
جمع پونجی
دنیا چل رہی ہے اور چلتی رہیگی، زمین اور آسمان بھی گواہ ہیں، رات اسی طرح بیدار تھی جس طرح میری ماں کو نیند نہیں آ رہی تھی۔ میرا بابا کی وہ محنت و مشقت سورج کو بھی یاد ہے جب وہ ایک دوسرے کو چیلنج کرتے تھے۔ چاہے سردی ہو یا گرمی ماں کی محبت کی کوئی مثال ہی نہیں۔ سردی میں سینے سے لگائے رکھتی ہے اور گرمی میں دن اور رات میرے اوپر پنکھا پھیرتی ہے۔ میرا بابا محنت سے نہیں گھبرایا چاہے ان کے ہاتھ سردی میں جم گئے ہوں، چاہے ان کا جسم گرمی میں پسینہ سے شرابور ہوگیا ہو۔ نا ماں تھکتی ہے نا باپ، لیکن ہم تھک جاتے ہیں، اولاد تھک جاتی ہے، ہم ان سے اونچی آواز میں بات کرتے ہیں۔ آج ہمارے ماں باپ ہم سے ڈرتے ہیں۔ اپنی اولاد سے بات کرنے سے پہلے وہ ہزار بار سوچتے ہیں کہ ہماری اولاد کو برا نہ لگے۔ خدا کی قسم وہ ڈرتے ہیں، وہ روتے ہیں، ان کو دکھ ہوتا ہے جب اولاد ان سے اونچی آواز میں بات کرتی ہے۔
یہ وہ ہی اولاد ہے جو کبھی اپنے والدین کے کندھوں پر ہوتی تھی، کبھی ان کے پیٹ پر بیٹھ کر کھیلتی تھی، کبھی ان کے سینے سے لگ کر ان سے اپنی خواہشات پوری کراتی تھی۔
ہا یہ وہ ہی اولاد ہے جس کی خاطر مان ہر کسی سے جھگڑتی تھی، باپ ہر مصیبت سے لڑتا تھا، اولاد کی خاطر وہ قسم بھی کھاتے تھے اور معاشرے کی طنز طعنے بھی برداشت کرتے تھے، ہاں یہ وہ ہی اولاد ہے جو اپنے والدین کو بڑھاپے میں رلاتی ہے، ہا یہ وہ ہی اولاد ہے ۔۔۔
ایک بات جانتے ہیں آپ کہ کائنات کا ذرہ ذرہ، سورج، چاند،تارے، گلشن، کہکشاں، سمندر، پہاڑ، درخت، جنات، حیوانات، پنچھی، ساری مخلوقات، جنت دوزخ سبھی کو ماں باپ کی محبت اور ایثار کا احساس ہے اگر ہے تو وہ اولاد ہے جس کو وہ احساس میسر نہیں۔ ذرا غور کرو، ذرا یاد کرو، ذرا تصور کرو اس وقت جب تم نے اس دنیا میں آنکھیں بھی نہیں کھولیں تھیں، تیرا نور تیرے ماں باپ تھے۔جب تم رونے کے علاوہ اور کچھ نہیں کہ پا رہے تھے، تیری زباں تیرے ماں باپ بنے تھے۔ جب تم ہل نہیں سکتے تھے، جب تم بیٹھ نہیں سکتے تھے، جب تم کھڑے ہو نہیں سکتے تھے، جب تم گھوم اور دوڑ نہیں سکتے تھے اس وقت تمھارے ماں باپ نے تمہیں ہلنا سکھایا، بیٹھنا سکھایا، کھڑا ہونا سکھایا، چلنا سکھایا، دوڑنا سکھایا، اور کس کس چیز کا احساس دلائوں تمہیں بات کرنی نہیں آتی تھی، تمھیں بات کرنا سکھایا، حتیٰ کہ ہر وہ چیز جس کے تم قابل ہو وہ ماں باپ کی محبت، ایثار اور دعا کی وجہ سے ہے۔ مجھے افسوس ہے اس کے باوجود بھی تم ان پر چلاتے ہو، ان کو دکھ دیتے ہو، اور بات یہاں تک ختم نہیں ہوتی تم تھکتے نہیں تم تو ان کو یہ بھی کہتے ہو کہ تم ان کو، اپنے والدین کو جھیلتے ہو، افسوس سدا افسوس۔
زباں وہ ہی ہے جو کچھ وقت پہلے کہتی تھی ماں مجھے یہ چاہیے، پاپا مجھے یہ لاکر دو، مجھے وہ لاکر دو، ماں کھانا تیار ہے تو لیکر آئو، ماں میرے کپڑے پریس ہوگئے ہیں یا نہیں، مجھے دوستوں کے ساتھ پکنک پہ جانا ہے اجازت اور پیسے چاہیے، پاپا میں باہر لڑ کر آیا ہوں ذرا سنبھال لینا، ماں مجھ سے برتن ٹوٹ گئے ہیں یہ صفائی کر لینا، پاپا آپ کے دیے ہوئے پیسے میں نے خرچ کر لیے، ماں آپ کی ساری جمع پونجی میں نے چوری کی اور خرچ کردی۔
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment