Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Sang e Astan Urdu story episode no 1 mahboob Ki yaad
Sang e Astan |
سنگ آستاں
قسط نمبر 1
محبوب کی یاد
میری یہ پہلی تحریر ہے جو پڑھنے والوں کو شاید اتنا متاثر نا کرے جتنا گلاب کا پھول اپنی خوبصورتی اور خوشبو سے مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹیں اور خوشیاں بکھیرتا ہے اور افسردہ لوگوں میں اپنی تازگی کی لہروں سے امیدوں کی تجلیات منور کرتا ہے، جسے پاکر لوگ نا صرف خود کا بلکہ اپنوں کا سویا ہوا نصیب جگاتے ہیں ۔
سنگ آستاں دراصل ایک ایسی تحریر ہے جس میں ہر پڑھنے والے کو اپنا کردار اور عکس نظر آئیگا۔
یہ محبت کی داستان ہے، یہ الفتوں کا شھر ہے، یہ سخاوتوں کا سمندر ہے، یہ ایک تار ہے جو ہر نوع کو ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہے جس میں رشتے ہیں جن میں رنجشیں ہیں اختلافات ہیں شکوہ و شکایات ہیں اور بھی بہت کچھ جو زباں بیاں کر نہیں سکتی قلم صورت دے نہیں سکتا ۔
بات شروع ہوئی ہے محبت سے تو آئیے اسی سے ابتدا کرتے ہیں، اگر کسی سے پوچھا جائے محبت کیا ہے؟ تو ہزاروں جواب مل جائینگے مگر پھر بھی پیاس بجھتی نہیں روح تڑپتا رہتا ہے جیسے محبت ابھی تک بے بیاں ہے کسی نے اس کی تعریف ہی نہیں کی ہو اسی سوچ میں ایک دیوانہ گھر سے بیگانہ اسم علی احمد جو اپنے اندر کی آواز کو صاحبِ علم سے نا ہی صرف منسوب کرتا ہے بلکہ اس پر ایمان بھی رکھتا ہے جب بھی کوئی الجھن، بیچینی اور سوال ذہن میں آتا ہے تو فوراً اپنے ذہن کا رخ اس صاحبِ علم کی جانب موڑ لیتا ہوں اور اپنی الجھنوں کا حل، بے چینیوں کا چین اور سوالوں کے جواب دریافت کرتا ہوں وہ مجھے کبھی بھی مایوس نہیں کرتا البتہ کبھی کبھار تھوڑی دیر لگتی ہے لیکن ہر مرض کا علاج اور ہر سوال کا جواب اس کے پاس ہوتا ہے جو ملتا ضرور ہے۔ میرے اس دریافت کرنے پر کہ محبت کیا ہے؟ اس نے تھوڑا وقت لگایا لیکن بہت ہی خوبصورت جواب دیا جس سے نا ہی میرا جسم پر سکون ہوا بلکہ روح کوبھی تازگی مل گئی، میرے اندر کی آواز مطلب صاحبِ علم نے فرمایا کہ محبت ؟ یار/ محبوب کی یاد سے ایک لمحہ بھی غافل نہ ہونا محبت ہے۔
اگر صاحبِ علم کا جواب آپ کو پسند آیا تو کمینٹس میں ضرور بتائیں کہ آپ اپنے اندر کی آواز کو محسوس کرتے ہیں یا نہیں؟
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment