Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Sang e Astan Urdu story episode no 5 do rukh
Sang e Astan |
سنگ آستاں
قسط نمبر 5
دو رخ
آج جس کے متعلق گفتگو ہوگی اور جس کے متعلق ہم جاننے کی کوشش کریں گے وہ آپ سے اور ہم سے پوچھیدا نہیں ، لیکن ایک بات جس کا شاید آپ کو علم نہ ہو مگر اس کا رشتہ آپ کے ساتھ اتنا گہرا ہے جتنا روح کا جسم سے ہے ۔
پیاس اس وقت تک نہیں بجھتی جب تک آپ پانی نہ پئیں ، لیکن اگر اس کو اور زاویے سے دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ پیاس بجھتی ہے ختم نہیں ہوتی اور یہ سلسلہ جب تک ہمارے جسموں میں روح ہے تب تک چلتا ہے جب روح اپنا رشتا ہمارے جسموں سے منقطع کر دیتی ہے تو یہ سلسلہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔
ایک کشتی سمندر میں تیر رہی ہے بہت لوگوں کو سوار کیے ہوئے لیکن لوگوں کو ڈوبنے کا خوف نہیں ان کو یہ تو پتا ہے کہ سمندری طوفان بہت خطرناک ہوتے ہیں لیکن پھر بھی خوف نہیں ، آخر ایسی کونسی بات ہے کہ ان کو ڈر نہیں لگتا ؟ یا تو وہ جانتے ہیں کہ یہ جو کشتی کو چلا رہا ہے وہ خود کبھی بھی نہیں چاہیگا کہ اس کو نقصان ہو شاید اس وجہ سے وہ پر سکون ہوتے ہیں ، اور شاید ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ وہ ایسی بات جانتے ہوں جن کا ہم کو فہم و ادراک بھی نہ ہو، شاید ایک سے زیادہ وجوہات ہوں کچھ بھی ممکن ہے۔ ( اس پیراگراف میں تھوڑا غور وفکر کریں کہ راقم کیا کہنے اور کس چیز سے واقف کرانے کی کوشش کر رہا ہے اور ایک سوال ہے جس کا جواب آپ کو کمینٹس میں دینا ہے ).
دراصل ایک جنگ کا میدان ہے اور دوسرا پھولوں اور پھلوں کا باغ ہے اور جیسا کہ میں یا آپ سب کو دوسری چیز سے زیادہ محبت ہے اور اس کو شاید حاصل کرنے کی تمنا بھی رکھتے ہوں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ہم پہ محبت ہو یا جنگ ہو وہ نافظ کی جاتی ہے ، جس طرح شطرنج میں پیادوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ان کو استعمال کیا جاتا ہے ہم بھی ہو رہیں ہیں، لیکن اس بات میں بھی کوئی صداقت نہیں کیونکہ کہ پیادوں نے جو کردار خود کے لیے چنے ان کو اسی میں اوڑا گیا یہ بات شاید آپ سے ہضم نا ہو لیکن سچ کا گھونٹ کتنا بھی کڑوا ہو پینا ضرور پڑتا ہے۔
سنگ آستاں کی پانچویں قسط ہے جس کا ٹائٹل ایک وجود کے دو رخ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس چیز کو جتنی زیادہ شدت سے چاہو گے اتنی ہی وہ چیز آپ کے قریب ہوتے جائیگی ۔۔۔۔
پیاس اور پانی ، کھانا ا ور بھوک آپ کی اور میری اصل تک جانے کے راستے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر بات سیدھی سمجھ نہیں آتی ٹیڑا کر کے سمجھنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔ یہ ایک وجود دو رخ سے وابستہ ہے۔
شکریہ
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment