Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Hearts broken love story 1
Hearts broken love story 1 |
Hearts broken love story 1
تمنا اور خواہشوں نے زندگی کو دھوکے میں رکھا ورنہ ہم بھی عاشقوں کی پہلی صف میں شمار ہوتے تھے ۔ عشق نے زمین و آسمان کا سیر کرایا ، جنت اور جہنم بھی دکھایا۔ خود کو فنا بھی پایا اور بقا بھی پایا پہر ایک دن وہ چہرہ یاد آیا، جس چہرے کو دیکھنے سے میرے دل کو سکون اور روح کو راحت ملتی تھی۔
وہ چہرہ مجھے یاد ہے، ہا وہ چہرہ آج بھی مجھے یاد ہے میں اس شہزادی کو بھول کیسے سکتا ہوں کیونکہ میں نے اس کو اپنے دل میں بسایا ہے ، اپنے خون کے اک اک قطرے میں ، اپنے جسم کی ساری رگوں میں ، اپنے دل کی ہر اک دھڑکن میں ، جو سانسیں لوں ان سانسوں میں ، اپنے خیال ، وہم گمانوں میں ۔
بھول جائوں اس کو ایسا رب نا کرے
وہ میری جان ہے اس کو جدا رب نا کرے
اتنی شدت سے چاہنا کہ کسی حاجت کا احساس نہ رہے۔ نہ پیاس کا ، نہ بھوک کا ، نہ موت کا احساس رہے۔ محبت کرنی ہے تو کرو لیکن مجنوں کی طرح کہ محبوب ہر جا ، ہر چیز میں جلوہ افروز ہو تاکہ دیدار ہی دیدار ہو۔
میں منتظر تھا کہ کب وہ پری مہمان بنے گی ۔ اسی سوچ میں محو تھا کہ کسی نے دروازے پر دستک دی اور سلام کرنے کہ بعد کہا کہ اگر تم اس حسن کی پری کو چاہتے ہو تو چلو وہ اسلام آباد سے آگئی ہے۔ ایک بات اور وہ پہلے سے بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ تم چاہو تو اس کا فوٹو دیکھ سکتے ہو میں نے چھپکے سے کھینچ لیا تھا یہ لو دیکھو ۔
ماشاءاللہ خدا کی صناعی ہے ، خدا کی کاریگری تو دیکھو اتنا خوبصورت چہرہ ، اتنی خوبصورت آنکھیں کے ان میں خوجانے کو جی چاہتا ہے۔ دوست میں آج ہی اس شہزادی کے یہاں جائوں گا اپنے رشتے کی بات کرنے ، مجھے یقین ہے کہ وہ میری بات نہیں ٹالے گی ، وہ مجھے پسند کرتی ہے ۔ بس اک بار وہ دلربا ہا کردے اگر انکار کریگی تو میں اس کو اپنی محبت کا احساس دلوائوں گا ۔ وہ میری محبت کی شدت کو ضرور محسوس کریگی اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ بھی مجھے چاہتی ہو کیونکہ ہم بچپن سے اچھے دوست بھی تو ہیں ۔
اقرار دل کروں کیسے
تمنا اب بھی باقی ہے
چھپائوں پیار اب کیسے
کہ پانہ تجھ کو باقی ہے
دستک محبوب پہ دیوانہ آیا ہے۔ پوچھا اس شہزادی نے کہ کون اور کون آیا ہے؟ دیوانے نے کہا عاشق تیرا محبوب آیا ہے۔ کہا اس شہزادی نے کہ پی کے تو نہیں آئے ہو تم یہاں؟ دیوانے نے کہا پیتا ہوں صبح و شام میں تجھ کو۔ کہا اس شہزادی نے کہ ابھی جائو تجھے ہوش ہے نہیں ۔ دیوانے نے کہا شدت سے چاہتا ہوں میں تمہیں ، جوانی میں نہیں بچپن سے مانگتا ہوں میں تمہیں ۔ کہا اس شہزادی نے کہ میرے دوست ہو اور دوست ہو بس تم ، میرے دل میں جو بسے شادی کرے وہ نہیں ہو تم۔ دیوانے نے کہا کچھ وقت لو اور سوچ لو کچھ تم۔ کہا اس شہزادی نے کہ سمجھ کیوں نہیں رہے ہو مجھ کو تم۔ دیوانے نے کہا اب جائوں تو جائوں بھلا کہاں؟ کہا اس شہزادی نے کہ خیالوں سے نکل آئو تم یہاں ۔ میرا نکاح ہے آج رات اور آئوگے تم یہاں ۔ دیوانے نے یہ سن کہ آہ اک زور کی بھری ، اسی لمحہ زمیں پے گر گیا اور سانس رک گئی ۔
چلا وہ ایسے گیا جیسے آیا کبھی نہ تھا ۔ محبت اس کو نصیب نہ تھی ، اسے زندگی کو چھوڑ جانا تھا۔ وہ یہ بات سہن نہیں کر پایا کہ اس کے سامنے اس کا محبوب کسی اور کا ہو جائے ۔ جب اس کو غسل دیا گیا تو اس کے جسم سے ایک انوکھی خوشبو آ رہی تھی ، بہت تفتیش کے بعد پتا چلا کہ اس کے عشق اور محبت کی خوشبو ہے یہ۔ وہ اس لڑکی سے بچپن سے بے انتہا محبت کرتا تھا۔ جب اس لڑکی کو اس خوشبو کے بارے میں پتہ چلا تو اس کا دم پرواز کر گیا ، اس کے مرنے کہ بعد پتہ چلا کہ وہ بھی اس سے بے انتہا محبت کرتی تھی لیکن اس نے اس دیوانے کے پوچھنے پہ انکار کیوں کیا تھا اس کا علم کسی کے پاس نہیں ۔
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment