Skip to main content

Featured

Rocky Rabbit Game

  The hundred percent sure game Rocky Rabbit Game What Is Rocky Rabbit? Rocky Rabbit is a clicker game designed to merge entertainment and crypto earnings. Players train digital rabbits, participate in battles, and complete challenges to earn crypto rewards. The game’s strategic mechanics allow users to build their skills while progressing through levels, with a strong focus on community engagement and competition #rockyrabbit 6139292554 Rocky Rabbit’s key features include: Daily Rewards: Regular bonuses for logging in and participating. Referral System: Invite friends and earn extra rewards. Strategic Battles: Compete in duels and tournaments to climb the rankings. Play-to-Earn Model: Earn real crypto rewards by excelling in the game. How Does the Rocky Rabbit Clicker Game Work?  The Rocky Rabbit Telegram Game is centered around a clicker mechanism that combines fast-paced action with strategic depth. As a player, your primary goal is to train your digital rabbit, engage in b...

How do we love our parents? Part two childhood

How do we love our parents?
 

How do we love our parents? Part two childhood 

دنیا میں بہت سے سوالات پوچھے جاتے ہیں جن میں سے کچھ سوال ایسے ہوتے ہیں جو انسان کو سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔ آج میں بھی ایک ایسے ہی سوال کا ذکر کرونگا جو زیادہ تر لوگ پوچھتے ہیں اور اس سوال کا جواب جاننا چاہتے ہیں ۔ وہ سوال بتانے سے پہلے اور اس کے جواب کے متعلق گفتگو کرنے سے پہلے آپ سب سے گذارش ہے کہ میرے اس پیرگراف ، اس سمورے بلاگ کو غور سے پڑھیں تاکہ جو چیز ، جو بات میں آپ تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہوں وہ آپ تک پہنچ جائے ۔ ایک اور بات ، ضروری نہیں کہ جو میں کہوں ، لکھوں وہ درست ہو ، وہ سب سے اچھی ہو ، تو ایسا سوچنے سے گریز کریں ۔ کچھ باتیں ایسی ہو سکتی ہیں جو آپ کو اچھی ہی نہیں بلکہ آپ کے دل کو بھی اچھی لگیں ہوں جو آپ کو مجبور کریں کہ یہ دوستوں ، بچوں اور رشتےداروں کے ساتھ شئیر ضرور کرنی چاہئیں۔



تو میرے پیارے دوستو چلیں اس سوال کے بارے میں ڈسکس کرتے ہیں جس کے بارے میں ہم بات کر رہے تھے۔ سوال یہ ہے کہ ہم اپنے والدین سے محبت کیسے کریں ؟ اب آپ سوچ رہے ہوگے کہ یہ کونسا مشکل سوال تھا کہ بھائی جان نے اتنی تقریر کر رکھی ہے۔ تو دوستو یہاں ایک بات میں کلیئر کرتا چلوں کہ مشکل سوال اور آسان سوال ہم اس کے متعلق بات نہیں کر رہے ہم تو یہ کہ رہیں ہیں کہ وہ سوال جن کے پوچھنے سے ہم پر سوچ تاری ہو جائے ، ہم سوچنے سمجھنے کے بعد جواب دیں ۔ مجھے یقین ہے کہ اب آپ میری بات کو سمجھ گئے ہوں گے ۔ 



خدا کی قسم اگر میں آپ سے پوچھوں کہ آپ اپنے والدین سے کتنی محبت کرتے ہیں تو آپ اس کا جواب فوراً نہیں دینگے آپ سوچیں گے اور سوچنے کے بعد آپ یا تو جواب دینگے یا تو یہ کہ کر بات کو ٹال دینگے کہ یہ کوئی ڈسکس کرنے والی بات ہے جس کے بارے میں سوال اور جواب کیے جائیں ۔ آپ وہاں سے فوراً چلیں جائیں گے ۔ لیکن میں آپ کو یہ ضرور بتائوں گا کہ ہم اپنے پیرینٹس سے کیسے محبت کریں ؟ اس سوال کے جواب کو جاننے کے لیے میں نے بہت سوچا ، غور و فکر کیا اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مجھے ایک خوبصورت پیارا سا جواب مل گیا جو میں زیادہ اپنے دل میں چھپا نہیں پایا سوچا کہ اپنے دوستوں ، احبابوں ، رشتےداروں ، بچوں اور آپ کے ساتھ شئیر کرتا چلوں کیوں کہ زندگی پر بھروسہ نہیں کب چلی جائے ، کب شمع بجھ جائے پتا نہیں ۔ 



ہم اپنے والدین سے کیسے محبت کریں ؟ اس سوال کے جواب کو میں نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے جو آپ آہستہ آہستہ نیچے پڑھتے جائیں ۔۔۔ ہم اپنے والدین سے کیسے محبت کریں ؟ اس سوال کا پہلا حصا یہ ہے کہ ہم اپنے والدین کی فرمانبرداری کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم ان کا ہر کہا بڑی محبت اور عقیدت سے مانتے ہیں ۔ ہم اپنے والدین کے کیے ہوئے ہر فیصلے کو دل و جان سے قبول کرتے ہیں اور اس کو اپنی زندگی میں اپناتے ہیں ۔ یہ اس وقت ممکن ہے جب آپ اس بات کو سوچو گے کہ جب آپ چھوٹے تھے تو آپ کی ہر بات ، ہر زد آپ کے والدین پوری کرتے تھے ۔ اگر آپ اس طرح سے سوچنے لگیں گے تو انشاء اللہ مجھے یقین ہے کہ آپ صرف فرمابردار ہی نہیں اپنے والدین کے باادب اور بااخلاق اولاد بھی کہلائیں جائیں گے ۔



دوستوں اب تک آپ بہت کچھ پڑھ چکے ہیں یہاں پر میں آپ سے ایک بات جاننا چاہتا ہوں کہ کیا آپ اپنے والدین کو چاہتے ہیں اگر واقعی آپ ان کو چاہتے ہیں تو خدارا کبھی ان کا دل نہ دکھائیں ، دنیا کی ساری مصیبتوں سے آپ کو دور رکھنے والی ہستیوں کو خدا کے واسطے نہ رلائیں ، وہ آپ کے ماں باپ ہیں آپ ان کی زندگی بھر کا سرمایہ ہو اگر آپ ہی ان کا خیال نہیں رکھیں گے تو میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ان کے تو دل ٹوٹے ہی ٹوٹے گے لیکن خدا بھی آپ سے ناراض ہوگا ۔ تو میں آپ سے ییہی التجا اور امید کرتا ہوں کہ آپ ان کے ساتھ اچھے سے پیش آئیں ان کا خیال رکھیں اور ان سے محبت کریں یہاں تک پڑھنے کا شکریہ ۔ چلیں آگے پڑھیں ۔

Smiling happy your parents 

ہم اپنے والدین سے کیسے محبت کریں ؟ دوسرا حصہ بچپن اس حصے میں آپ کو جو باتیں پڑھنے کو ملیں گی وہ آپ کو بےحد پیاری لگیں گیں ، اچھی لگیں گیں اورضروری بات کہ وہ آپ کو مطمئن کریں گیں۔ بچپن ، ہم کتنے بھی بڑے کیوں نہ ہو جائیں ، ہمارا قد کتنا بھی کیوں نہ لمبا ہو جائے ، ہمارے منہ پر بھلے مونچھیں اور داڑھی کیوں نہ آجائیں ، ہم کتنے بڑے صاحب کیوں نہ بن جائیں لیکن ہمیں کبھی بھی یہ نہ بھولنا ہے کہ ہم اپنے والدین کے بچے نہیں ہیں ۔ آج بھی ہم ان کے وہ ہی بچے ہیں جو تھوڑی تھوڑی بات پر زد کرتے تھے ، آج بھی ہم وہ ہی بچے ہیں جو ہر چیز منواتے تھے ، آج بھی ہم وہ ہی بچے ہیں جو غلطیاں کرتے تھے ، آج بھی ہم وہ ہی بچے ہیں جو بات نہیں کر پاتے تھے۔ ہم کو ہنسنا کھیلنا سکھانے والے ہمارے والدین ہیں ہم یہ کیسے بھول جاتے ہیں ۔ 



دوستو میرے کہنے کا مطلب ہے کہ آپ اب بڑے ہوگئے ہو لیکن آپ اپنے والدین کے وہ ہی بچے بن کر رہو ، اگر آپ کو اپنا بچپن یاد نہیں تو دوسرے بچوں کو دیکھو کہ ان کے والدین ان کے ساتھ کیسے پیش آتے ہیں کون کون سی قربانیاں دیتے ہیں ۔ مجھے یقین ہے اگر آپ یہ بات سمجھ گئے اور اس بات کو اپنایا تو آپ ضرور اپنے والدین کی دعائیں اور پیار حاصل حاصل کریں گے ۔ اپنے اردگرد تھوڑا غور و فکر کیا کرو کہ کیا ہو رہا ہے اور کیا چل رہا ہے ۔ دنیا کدھر کی کدھر چلی گئی ہم وہ ہی کے وہ ہی ہیں ۔ قدم بڑھاتے چلیں منزلیں ملتی جائیں گی ، راستے سجتے جائیں گے ، دعائیں ملتی جائیں گی ۔



ہم اپنے والدین سے کیسے محبت کریں ؟ تیسرا حصہ جو اس داستان کا اختتام بھی ہے وہ یہ ہے مسکراہٹ سے پیش آنا۔ جب بھی آپ اپنے والدین سے باتیں کریں تو منہ پھلا کے نہیں مسکراہٹ کے ساتھ بات کریں۔ جب آپ ان سے مسکراتے ہوئے بات کریں گے تو ان کو وہ سکون ملے گا جس کا آپ کو تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ اپنے والدین کے ہر سوال کا جواب آپ بہت ہی طریقوں سے دے سکتے ہیں لیکن ان سب طریقوں سے بھی بہتر طریقے ہیں جن میں سے پہلا یہ ہے کہ ہنسی مذاق میں جواب دینے سے رشتا مظبوط بنتا ہے ، دوسرا ایک دوسرے کو ہم راز رکھنا جس سے ایک دوسرے پر بھروسہ قائم اور دائم رہتا ہے ۔ یہ سارے معاملات مسکراہٹ کے ساتھ ہنستے ہوئے عمل میں لائیں تاکہ آپ اور آپ کے والدین کے درمیان محبت ، عقیدت اور الفت قائم اور سلامت رہے۔


آپ سب کا پڑھنے کا شکریہ ۔ اپنی دعاوں میں ضرور یاد کریں ۔۔

Comments

Popular Posts