Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Tere bina jee na lage Urdu Kahaani part 1 " jalwa "
Tere bina jee na lage Urdu Kahaani part 1 " jalwa "
1. Definitely I am fallen in love
محبت ، پیار یہ فقط الفاظ نہیں ان کا دائرہ وسیع ہے ۔ اور جو بھی ان دائروں میں آ جاتا ہے ، ان کا وہاں سے باہر آنا ناممکن ہے ۔ حجر جدائی کو کہتے ہیں ، جس چیز سے میں زیادہ ڈرتا ہوں وہ حجر ہے ۔ دنیا کی سب سے زیادہ دکھ دینے والی حقیقت یہ ہے کہ ہم جتنے بھی بڑے دعوے کیوں نہ کریں لیکن ایک نہ ایک دن یہ دنیا ہم نے چھوڑنی ہی چھوڑنی ہے۔ اور ییہی بات مجھے کھائے جاتی ہے کہ اگر کل کو مجھے کسی سے محبت ہو جائے تو میں کیا کروں گا ؟ کہاں جاؤں گا ؟ کیونکہ میں ایسا وعدہ کرنے سے قائل نہیں جو میں پورا نا کر سکوں ۔ محبت میں ہمیشہ ساتھ رہنے کے وعدے کیے جاتے ہیں ، ہر حال میں ایک دوسرے کو تنہا نہ چھوڑنے کے وعدے کیے جاتے ہیں اور بھی بہت کچھ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کچھ ناممکن ہے۔ کیونکہ ہماری زندگی کی ڈور کسی اور ہاتھ میں ہے اور یہ ہی حقیقت ہے۔
زندگی میں کسی کو اتنا نہ چاہو کہ جب جدائی کا وقت آئے تو سہن نا کرپائو ۔ میرے جیسا بندہ یہ سب کچھ سوچنے والا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اسے بھی محبت ہو جائے گی ، وہ بھی کسی کو دل دے بیٹھے گا ، کہیں پر وہ بھی شکستہ دل ہوگا ، آپ نے نہیں پتا الفت کا ییہی تو جادو ہے ، جس کا علم عقل سے کوسوں دور ہے اور عقل اس کو سمجھ نہیں پاتی دل ہے کہ اس کے خیالوں میں خوجاتا ہے۔
جی ہاں میں اپنی بات کر رہا ہوں جو اتنی باتیں کرتا تھا کہ فلاں ، فلاں باتیں ہیں ، یہ ہوگا تو وہ ہوگا وغیرہ وغیرہ ۔ لیکن زندگی کا ییہی انداز تو دلچسپ ہے کہ جس سے ہم دور بھاگتے ہیں پلے وہی پڑتا ہے اور حقیقت ییہی ہے کہ وہ ہمارے لیے اچھا ہی ہوتا ہے ، کیونکہ خدا نے ہمارے لیے جو پروگرام بنایا ہے وہ سب سے اعلیٰ اور اتم ہے جس کا نا کوئی مول ہے اور نا ہی دام ۔ رنگین دنیا میں رنگ بھرنے والی ہستی نے جب یہ چاہا کہ مجھے محبت ہو تو بس اس نے امر کیا اور دیکھو محبت وجود میں آگئی جو پہلے بھی موجود تھی لیکن وہ خدا کے حکم کی منتظر تھی ۔
اسی طرح وہ جسے چاہتا ہے عنایتیں ، نوازشیں اس پر عنایت کرتا ہے ۔ مجھے محبت سے سرفراز کیا میرے دل کو مظبوط کیا۔ میرا دل نازک تھا اس میں ذرا برابر سہن کرنے کی قوت نہیں تھی لیکن رب العالمین نے میرے دل میں اپنی رحمت سمائی اور دل نے محبت کی حامی بھر لی ۔
2. Now I see her in my dreams, streets, village and everywhere in corner of the world.
محبت ہونے کہ بعد کا جو سب سے پیارا احساس ہوتا ہے وہ یہ ہوتا ہے کہ محبوب ہر جا نظر آتا ہے ، چاہے وہ خواب ہو ، چاہے وہ گلی ہو ، چاہے وہ گائوں ہو ، چاہے وہ دنیا کا ہر کونا ہو ۔ مجھے جب اس کے قریب ہونے کا احساس ہوتا ہے تو میں سامنے جو بھی ہوتا ہے اس کو اپنے دونوں ہاتھوں سے کس کے پکڑتا ہوں ، میرے دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں ۔ مجھے اب اس کو کھونے کا ڈر نہیں ہا لیکن پانے کا جتن ضرور ہے ۔ دل میں بس اب ایک ہی امید ہے کہ اس کا دیدار ہو جائے جو سوچوں میں اور خیالوں میں اتنا خوبصورت اور دلکش ہے وہ حقیقت میں کیسا ہوگا یہ سوچ سوچ کر مجھے سردی میں بھی پسینے چھوٹ رہیں ہیں ۔
دنیا میں ہر چیز کسی نہ کسی نسبت سے ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے چاہے وہ زمین اور آسمان ہو ، چاہے وہ چاند اور تارے ہوں ، چاہے وہ سردی اور گرمی ہو ، چاہے وہ دریاہ اور بادل ہوں ، چاہے وہ خوشی اور غم ہوں ، چاہے وہ محبت اور نفرت ہوں ، سب کی ایک دوسرے سے نسبت اور ربط پر اگر تفکر کیا جائے تو وہاں پر ہمیں جو دیکھنے کو ملے گا وہ ایثار کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوگا ۔
ہم نے بہت سی کہانیاں سن رکھی ہیں ، کیا وہ بس کہانیاں ہیں ؟ نہیں وہ عکس ہیں ان حقیقتوں کا جو ماضی میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھائے گزر گئیں ۔ ہم وہ قوم ہیں جو اپنے آباو اجداد کو بھول چکے ہیں ان کی رسم و رواج ، ان کی عادات و اطوار ، ان کا مزاج و مذاق اور ان کا اخلاق و اعمال یہ سب ہم بھول چکے ہیں جو کہ ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ یہ سب اس لیے بھی ہوتا ہے کہ شاید ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مرنے والے بس مرگئے اب ان کا ہمارے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں تو میرے دوستوں ایک بات میری ذہن نشین کرلیں کہ مرنا ختم ہونا نہیں موت کا مطلب ہے منقطع ہونا مطلب ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ ہونا جس طرح مرنے سے پہلے ہمارے آباؤ اجداد اس دنیا میں تھے اسی طرح مرنے کے بعد وہ کسی اور دنیا میں جی رہیں ہیں اور وہ ہمارے حالات سے واقف ہیں ، وہ ہمیں دعائیں دیتے رہتے ہیں ۔
اسرار و رموز کی باتیں کم ہی لوگوں کو سمجھ میں آتی ہیں لیکن جو محبت کرتے ہیں ان پر یہ بارش کی طرح برستے ہیں اور زمین کا کونا کونا خوشگوار ہوتا ہے ، فضا آلودگی سے پاک ہو جاتی ہے ۔ اسی طرح پیار اور محبوب کے دیدار کی تڑپ انسان کو موئلف اور شاعر بنادیتی ہے جو نہ جانے کیا سے کیا لکھنا رہتا ہے ، پڑھتا رہتا ہے اور گنگناتا رہتا ہے۔
3. Finally I met her in the corner of garden.
صبح کا سماں تھا ، ہر طرف خاموشی تھی ، پنچھیوں کی آوازیں کانوں میں گونج رہی تھی کہ ایک اور آواز نے اپنے طرف مائل کیا ، بہت ہی پیاری آواز جو اگر کوئی مردہ سن لے تو شاید اس میں جان آجائے ۔ میری یہ قسمت تھی کہ اس روز میں صبح سویرے اٹھا اور ٹھلنے کہ لیے باغ کا رخ کیا اگر ایسا نا کرتا تو شاید یہ ممکن نہ تھا کہ میری اس دلربا سے ملاقات ہوپاتی ۔ عجب بات یہ تھی کہ یہ ملاقات اتفاقی نہیں تھی اس لڑکی کو بھی ٹھلنے کا خیال آیا تھا جس طرح مجھے آیا تھا۔ باغ میں وہ لڑکی اور میں اور پنچھیوں کی آوازوں کے علاوہ کوئی نہ تھا ۔ کچھ وقت ہم دونوں یوں ٹھلنے لگے لیکن ہم دونوں سے رہا نہ گیا اور ایک دوسرے کے قریب آکر باتیں کرنے لگے اور باتوں ہی باتوں میں پتا نا چلا کہ ہم اتنی گہرائی میں چلے گئے ہیں کہ جہاں سے لوٹنا بہت مشکل ہے لیکن کیسے بھی کر کے ہم وہاں سے لوٹ آئے اور روز اسی وقت وہاں ٹھلنے آیا کرتے تھے ۔
اس لڑکی نے مجھے سب کچھ بتایا اپنے بارے میں ، اپنے گھر والوں کے بارے میں ، وہ کہاں رہتی ہے اور کیا کرتی ہے ۔ میں نے بھی اپنے بارے میں بتایا وہ بہت خوش تھی جب بھی میرے ساتھ ہوتی تھی ۔ میں اس کو کہتا رہتا تھا کہ اگر تمہیں اچھا نا لگے تو مجھے بتانا لیکن اس کا ہمیشہ ایک ہی جواب ہوتا تھا کہ میں تمھارے لیے ہی تو بنی ہوں لہذا ایسی باتیں نا کیا کریں ۔ ہم نے لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ وقت کی قدر کرو شاید وہ اپنی جگہ سہی ہوتے ہیں لیکن ہمارے حساب سے ماجرا ہی اور ہے ہم یہ کہتے ہیں کہ یہ ظالم وقت جلدی کیوں گذر رہا ہے ۔ ہم ابھی آئے تھے ملنے اور یہ وقت اتنا تیز بھاگ رہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ گھنٹے بیت گئے ۔
کچھ بھی ہو لیکن جب محبوب ساتھ میں ہو تو دنیا جہاں کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے ۔ دل کی دھڑکنیں لطیف ہو جاتی ہیں ، روح کو سکون میسر ہوتا ہے اور جسم میں خون کی گردش میں توازن آجاتا ہے یہ سب محبت کا کمال ہے ۔ اس نے جب اپنا نام بتایا کہ میرا نام پاکیزہ ہے تو میرے دل میں ایک عجیب لہر سی اٹھ پڑی جس نے مجھے یہ احساس دلایا کہ یہ میرے تن ، من اور روح کو پاک کرنے کے لیے میری زندگی کا حصہ اور وجود بننے جا رہی ہے ۔
دوستوں یہ فقط کہانی نا سمجھیں اس میں میری زندگی کے کچھ حقیقی واقعات موجود ہیں ایک بات یہاں کلیئر کرتا چلوں کہ جو لڑکی کا نام ہے وہ دراصل فرضی ہے لیکن کردار اصل ہے اس لیے دل سے پڑھیں اور اگر یہ محبت کی داستاں اچھی لگے تو دوستوں ، رشتےداروں اور اپنی فیملی کے ساتھ شئیر ضرور کریں اور ایک ضروری بات مجھے کمینٹس کریں میرا حوصلہ بڑھائیں تاکہ میں اس کا پارٹ 2 بھی جلد سے جلد اپلوڈ کروں شکریہ۔
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment