Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
What is the reality of one sided love?
What is the reality of one sided love?
ایک طرفہ محبت کی حقیقت کیا ہے ؟ یہ سوال دنیا میں اکثر لوگوں کی زباں پہ ہوتا ہے ، وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کو ایک طرفہ محبت کب تک جاری رکھنی چاہیے ۔ اس سلسلے میں میں نے تجربوں اور مشاہدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بلاگ لکھا ہے ۔ اگر آپ ایک طرفہ محبت کی حقیقت سے واقف ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو میرا سمورا بلاگ آخر تک پڑھنا پڑیگا۔ اگر واقعی آپ کسی سے ایک طرفہ محبت کر بیٹھے ہیں اور منتظر ہیں کہ وہ محبت آپ کو ملے گی یا نہیں تو میرے اس تجربے کو بنا اسکپ کیے ہوئے غور وفکر کے ساتھ پڑھیں اور اگر آپ میری باتوں سے سہمت ہو جائیں تو اپنے دوستوں اور رشتےداروں کے ساتھ میرا یہ بلاگ شیئر ضرور کریں ۔
ایک طرفہ محبت کی حقیقت جاننے سے پہلے ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ محبت کیا ہے؟ محبت دو دلوں کو یکجا رکھنے والا ایک فارمولا ہے۔ ہم بنا جانے فیصلہ کر بیٹھتے ہیں کہ ہم کو محبت ہوگئی ہے ۔ لیکن اس میں حقیقت نہیں ہوتی جب تک ہمارے دل میں کوئی حرارت محسوس نہیں ہوتی جو دل ہی دل میں بے قراری پیدا کرے ، اس وقت تک ہمیں فیصلہ کرنے میں تاخیر کرنی چاہیے ۔ جلدبازی سے ہم اپنے کیے ہوئے فیصلے پر افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے اور پہر یہ کہتے پہر ینگے کہ محبت میں دغا ملی ، محبت میں وفا نہ تھی ، تو میرے دوستوں اس غلط فہمی میں رہنا چھوڑ دیں ، کیونکہ یہ خوش فہمی کے علاوہ کچھ نہیں ۔
اب تک اب جان گئے ہونگے کہ اصل میں محبت کیا ہے۔ آگے جاننے کے لیے آپ کو میرے ساتھ رہنا پڑیگا ، مجھے جھیلنا پڑیگا ، کیونکہ میں آگے چل کہ آپ کو بہت پریشان کرنے والا ہوں ، آپ کو ایسے ایسے راز بتاؤں گا جو کبھی آپ نے سنے ہی نہیں ہونگے۔ ویسے تو آپ کو بہت سے بلاگر کے بلاگ ملتے ہونگے ، آپ کو بہت سے کتابیں دی گئی ہونگیں یہ جاننے کے لیے کے ایک طرفہ محبت کی حقیقت کیا ہے ؟ لیکن میں یہ دعویٰ سے کہ سکتا ہوں کہ اس سے آپ کا مائینڈ کلیئر نہیں ہوا ہوگا ، کیوں کہ ادھوری بات اور ادھورا کام کسی کام کا نہیں ہوتا ، اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ۔
ایک طرفہ محبت کی علامات
تو دوستوں سب سے پہلے میں آپ کے ساتھ ایک طرفہ محبت کی علامتیں شیئر کرنے والا ہوں تو کائینڈلی تھوڑا غور سے پڑھیں ۔ ایک طرفہ محبت کی پہلی علامت یہ ہے کہ ہم جس سے محبت کرتے ہیں اس کے بارے میں کم جانتے ہیں ، اب آپ یہ کہیں گے کہ کیسے ؟ بنا جانے کسی سے ایک طرفہ محبت ہو سکتی ہے؟ تو توجہ سے میری گل سنئیے کہ ایسا ممکن ہے کیونکہ جب ہم کسی کو زیادہ جان لیتے ہیں تو ہمیں اس سے محبت نہیں بلکہ نفرت ہوتی ہے۔ زیادہ جاننا رشتوں میں کمزوری اور دوری پیدا کرتا ہے۔ چاہے وہ محبت ہو یا دوستی ۔ آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ ہمیں ایک ہی جھلک میں اس سے پیار ہوگیا ۔ جب میں نے اس کو پہلی بار دیکھا تو مجھے اس سے محبت ہوگئی ۔ یہ ساری باتیں میری بنی بنائی نہیں یہ تجربوں اور مشاہدوں سے حاصل کردہ راز ہیں اور بہت ہی کامن ہیں ، ہر انسان اپنی زندگی میں ان باتوں ، خیالوں کو محسوس کرتا ہے ۔
یہاں تک آپ نے جو بھی پڑھا اس میں کچھ نیا نہیں ، بس آپ نے پہلی مرتبہ سنا یا پڑھا ہوگا اس لیے زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ۔ اور مجھے یہ امید ہے کہ میری تحریر اتنی پیچیدہ نہیں کہ آپ کے سمجھ میں نہیں آئے اور ایسا بھی نہیں کہ آپ سمجھنے کی کوشش ہی نا کرے۔ اگر آپ یہاں تک آئے ہیں تو ضرور آپ کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ آپ کچھ جاننا چاہتے ہیں ۔ میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ آپ کھالی ہاتھ نہیں لوٹیں گے تو چلییے اپنی ٹاپک کی طرف چلتے ہیں ، ایک طرفہ محبت کی حقیقت کی دوسری علامت یہ ہے کہ ایک طرفہ محبت کرنے والا بے سکون اور بیقرار ہوتا ہے ، اس کو کہیں پر بھی آرام نہیں ملتا اسے تو بس ہر وقت یہ لگی رہتی ہے کہ دیدار یار ہو جائے ، محبوب بھی اس سے پیار کرنے لگے ، جس طرح وہ اس سے محبت کرتا ہے ۔ جس بندے کو یہ احساس ہی نہ ہو کہ تڑپ کیا ہوتی ہے ؟ بیقراری کیا ہوتی ہے؟ وہ یہ دعویٰ کیسے کر سکتا ہے کہ اسے محبت ہے ۔ سراسر جھوٹ اور یہ بات خوش فہمی کے علاوہ کچھ نہیں ۔
کیا ہوا تھک گئے کیا بھائی جان میری باتوں میں کوئی وزن نہیں جسے آپ کو اٹھانا پڑا ہو اور آپ تھک گئے ہوں ۔ یہ تو بس کامن سینس کی باتیں ہیں اگر آپ بھی خود کو پرکھیں تو یہ سارے اسرار آپ پر بھی وارد مطلب الہام ہوسکتے ہیں ۔ جس طرح سے محبت الہام ہوتی ہے اسی طرح راز اور حقیقت بھی الہام ہوتا ہے ۔ ایک طرفہ محبت کی تیسری اور آخری علامت یہ ہے کہ جس سے آپ محبت اور پیار کرتے ہیں وہ آپ سے پیار نہیں کرتا۔ وہ آپ کو نہیں جانتا اور نہ ہی جاننا چاہتا ہے ۔ بھلا اگر میں آپ سے پوچھوں کہ آپ نے کبھی دنیا کے سات عجوبے دیکھے ہیں تو ظاہر ہے آپ کا جواب نا میں ہوگا۔ کیونکہ اتنی سقت اور آپ کی آمدنی ہی نہیں ہے جو آپ دنیا کے سات عجائبات گھوم چکے ہوں ۔ میں ایک اور آسان مثال دیتا ہوں کہ جس کے دل میں کوئی اور ہو ہم اس کو اپنا کبھی بھی نہیں بنا سکتے ۔ یہ بہت ہی آسان مثال ہے شاید اب آپ سمجھ گئے ہونگے۔
آپ یہ جان گئے کہ ایک طرفہ محبت کی کون کونسی علامتیں ہیں ۔ اب میں آپ کو ایک طرفہ محبت کے پہلے احساس سے واقف کراتا چلوں گا کہ جب کسی انسان کو کسی سے محبت ہوتی ہے تو سب سے پہلے اس کے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے ، اس کے خوابوں خیالوں میں محبوب کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا ، نا اسے بھوک لگتی ہے ، نا اسے پیاس لگتی ہے اسے بس اپنے محبوب کو پانے کی لگن لگی رہتی ہے ۔ اس ٹائیم انسان کو کچھ سمجھ میں نہیں آتا وہ کہتا کچھہ اور ہے اور کرتا کچھ اور ہے۔ جو اس کے دل پہ ہوتا ہے وہ اس کی زباں پہ نہیں ہوتا۔ تھوڑی تھوڑی سی بات پہ گھبرا جاتا ہے جیسے کہ اس کے محبوب کو کوئی چرا نہ لے جائے ۔ ایسا ڈر، خوف وہ اپنے دل میں اس وقت تک محسوس کرتا ہے جب تک کوئی اسے یہ یقین نہ دلائے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں یہ تمھارے وسوسے ہیں ۔ محبت کرنے کی بعد وہموں کی گنجائش نہیں رہتی ۔
ایک طرفہ محبت کا دوسرا احساس
امید ہے کہ میری باتیں آپ کو سمجھ میں آ رہی ہونگی ۔ اب دیر کیے بغیر آگے چلتے ہیں اب تک آپ نے بہت کچھ جان لیا ، چلیں ایک طرفہ محبت کے دوسرے احساس کے بارے میں تجربوں اور مشاہدوں کے علم سے روشنی ڈالیں ۔ انسان جب خود سے زیادہ کسی کو چاہنے لگتا ہے تو اسے یہ احساس جینے نہیں دیتا کہ کہیں وہ اپنی محبت کو گنوا نہ دے۔ انسان کو محبت ہوئی پہلا احساس کہ اس کو محبت اور پیار ہوا ہے جس کے بغیر اس کا جینا گوارہ نہیں اب دوسرا کہ وہ اس کو مطلب اپنی محبت کو کھو نہیں سکتا اس لیے وہ ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ وہ اسے حاصل کرے ۔ لیکن وہ اسے حاصل کر پاتا ہے یا نہیں یہ آگے چل کر جانتے ہیں ۔ دنیا میں کیا ہو رہا ہے ہمیں پتا نہیں لیکن جب محبت ، پیار اور عشق کی بات ہو رہی ہو تو خاموش بیٹھنا نہیں چاہییے ۔
اب تک آپ جان چکے ہیں ایک طرفہ محبت کی علامتوں اور اس کے احساسوں کو ۔ یقیناً آپ کے دل میں جو بھی سوال تھے یا جو باقی تھے وہ حل ہوگئے ہونگے ۔ لیکن میرے حساب سے ابھی بھی کچھ باقی ہے جو آپ کے ساتھ شیئر کرنا لازماً ضروری ہے ۔ اگر آپ اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ کسی کی نصیحت ، کسی کا مشورہ ، کسی کی رائے ، کسی کا فیصلہ آپ کی لاحاصل چیز کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے یا کرتی ہے تو خدا کی قسم آپ ضرور اس چیز کو حاصل کر لینگے ، کیونکہ یقین سے ہی دنیا قائم و دائم ہے ۔ یقین کے بغیر ہم صرف اور صرف خاک ، مٹی اور دھول کے علاوہ کچھ نہیں ۔ ہم جب کسی سے محبت کرنے لگتے ہیں تو ہم جو پہلی غلطی کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم اپنی محبت کو لوگوں سے تو چھپائے رکھتے ہیں لیکن ہم جس سے محبت کرتے ہیں اس کو بھی بتانا گوارہ نہیں سمجھتے ، یہ سب سے پہلی اور سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہم اپنی محبت کو حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں ۔
اگر آپ واقعی میں اپنی محبت کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جس سے بھی محبت ہو اس کو اپنی محبت سے واقف کرادو ، اسے بتادو کہ کب سے تم اس کو چاہتے ہو ، کب سے اس کو پسند کرتے ہو ، تم اس کو کیوں پسند کرتے ہو ، اس کی ساری خوبیاں اس کو بتادو جس کے کارن تم اس سے بے انتہا اور بے حد محبت اور عشق کرتے ہو۔ اسے بتادو کہ تم اس کے لیے کیا کیا کرسکتے ہو۔ اس کے خوابوں کو جانو اور اس سے وعدہ کرو کہ تم اس کے خوابوں کو پورا کروگے۔ کیونکہ تم اس سے محبت کرتے ہو۔ اسے اس وقت تک یہ احساس دلائو جب تک اس کے دل میں تمھاری محبت جگہ نہ بنالے۔ ایک بار تم یہ کرلو تجربے گواہی دے رہے ہیں کہ تم ناکام نہیں ہوگے۔
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment