Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Flying kiss "one of the best Urdu story"
Flying kiss
یہ ایک اتفاقی حادثہ تھا ۔ جب مجھے گاؤں سے شھر جانا پڑا۔ گاؤں میں رہنا کیسا ہوتا ہے ؟ یہ آپ سب لوگ خوب جانتے ہیں ۔ جہاں ہر طرف ہریالی ہو ، ہرے بھرے کھیت ہوں، خوشبو ہی خوشبو ہو، جہاں ہر چہرے پر تازگی چمکتی اور بکھرتی ہو، جہاں پر محبت کے علاوہ اور کچھ نہ ہو۔
بس میں بیٹھا ہزاروں خیالوں کو پروتا ہوا نہ جانے کب نیند آگئی اور میں خواب دیکھنے لگا کہ میں ایک بادشاہی قلعہ میں ہوں۔ ایسی انوکھی جگہ پر خود کو دیکھ کر تعجب ہوا۔تھوڑی پریشانی محسوس ہوئی لیکن مجھے اپنے رب پر پورا بھروسہ تھا کہ یہ سب جو بھی ہے ٹھیک ہوجائیگا۔
بادشاہی قلعہ میں انجان ، کسی سے واقفیت نہیں تبہی اچانک ایک بچی نے میرے ہاتھ سے میرا بیگ چھینا اور بھاگنے لگی ۔ میرا سب کچھ اس بیگ میں تھا تو میں بھی اس کے پیچھے پیچھے دوڑنے لگا ۔ اس بچی کو پکڑتا اس سے پہلے وہ ایک محل نما گھر میں چلی گئی ، اب مجھے وہی پر اس کا انتظار کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں سوج رہا تھا ۔
پتا نہیں کس طرح سے دن گزرا اور سورج ڈوب گیا ۔ رات آگئی، کچھ لوگوں نے جب یہ محسوس کیا کہ میں بہت وقت سے یہاں ہوں تو وہ ایک اجنبی کو دیکھ کر پریشان ہوگئے اور جاکر اس وقت کے بادشاہ تک یہ ماجرا پہچایا ۔ اس کے بعد مجھے فوراً اندر شاہی قلعہ میں بلایا گیا ۔
بادشاہ کا قلعہ جتنا باہر سے خوبصورت تھا اندر سے اس سے دس گنا زیادہ خوبصورت اور دلکش تھا ۔ میری نظریں تو محل کی چھت پر لگے ہوئے ان شیشوں سے ہٹ ہی نہیں رہی تھی ۔ بادشاہ مجھ سے مخاطب ہوا لیکن میں محل کے رنگوں میں اتنا خوگیا تھا کہ بادشاہ کی آواز میرے کانوں تک آ ہی نہیں رہی تھی ۔ بادشاہ نے ایک دم بلند آواز سے جب یہ کہا کہ اس کو پہانسی دے دو تو میں ہوش میں آیا ۔ دراصل بادشاہ مجھے پہانسی دینا نہیں چاہتے تھے وہ تو مجھے ہوش میں لانے کے لیے انہوں نے ایسا کیا ۔
بادشاہ کے پوچھنے پر میں نے سب کچھ بتایا ۔ بادشاہ تھوڑی دیر خاموش رہے اور ہنسنے لگے اور مجھ سے پوچھا کھانا کھایا ہے کہ نہیں ؟ میں نے کہا جی نہیں تو انہوں نے کہا پہلے کھانا کھا لو اس کے بعد گفتگو کرتے ہیں ۔ ڈیر سارا کھانا کھانے کے بعد بادشاہ مجھے اپنے محل کے باغیچے میں لے گیا اور کہا اوپر دیکھو محل کی بالکونی میں ۔ جب میں نے اوپر دیکھا تو میں دیکھتا رہ گیا وہاں پر وہی بچی تھی جس نے میرا بیگ چھینا تھا اور مجھے دیکھ کر مسکرا رہی تھی اور فلائنگ کس دیتے ہوئے زور سے ایک جملہ کہا کہ آپ کا بیگ آپ کے پاس ہے بابا ۔ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں ۔
مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کیونکہ اسی وقت میں خواب سے اپنی دنیا میں آگیا اس وقت میری موبائل کی گھنٹی زور زور سے بج رہی تھی جب غور کیا تو پندرہ مسڈ کال آچکی تھی ۔ گھر والوں کا فون تھا اٹینڈ کیا تو وہاں سے مبارکباد ملی کہ مبارک ہو تم کو بیٹی ہوئی ہے۔ میں حیرت میں آگیا کیوں کہ ابھی ابھی میں ایک خواب میں ایک بچی دیکھ چکا تھا جو مجھے بابا کہ رہی تھی ۔ میری آنکھوں سے آنسوں رک نہیں رہے تھے کہ کس طرح اللّٰہ پاک نے مجھے پہلے ہی بیٹی کی بشارت دی ۔ میں نے اللّٰہ پاک کا شکر ادا کیا اور بہت خوش ہوا ۔
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment