Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
How to become rich? Explained in Urdu
How to become rich? Explained in Urdu
1.Is earning money easy or hard?
اگر دیکھا جائے تو پیسہ کمانا مشکل لگتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پیسہ کمانا اتنا مشکل نہیں جتنا ہم سمجھتے ہیں ۔ کچھ لوگوں نے خوا مخواہ یہ اعلانات کیے ہوئے ہیں کہ پیسہ کمانا بہت مشکل ہے ، دراصل ہوتا یہ ہے کہ جب وہ لوگ خود نہیں کما پاتے ، خود نہیں کچھ کرسکتے تو وہ لوگوں کو گمراہ کرنے لگتے ہیں ۔ مجھے ایک بات سمجھ میں نہیں آتی آخر ایسا کرنے میں ان کو کیا ملتا ہے؟
دوستوں زندگی ایسا قیمتی لازوال تحفہ ہے جس کو ہم چند عارضی خواہشات کو حاصل کرنے میں مصروف کردیتے ہیں ، لاحاصل مقاصد کو مکمل کرنے میں صرف کردیتے ہیں ، ہم یہ نہیں سوچتے کہ جس چیز مطلب جس ہنر ، قابلیت اور صلاحیت سے رب العالمین نے ہمیں نوازا ہے ہم اس کو کیوں نہیں تلاش کرتے ، ہم اس کو کیوں نہیں قبول کرتے ، ہم اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں سے دور کیوں بھاگتے ہیں۔
آپ اپنے آپ میں صلاحیتوں کو اجاگر کرو ، ان سے فائدہ حاصل کرو ، جتنا اپنے آپ کو آپ خود جانتے ہیں اتنا اور کوئی نہیں آپ کو جان سکتا۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ کیا ہیں ، آپ کیا کرسکتے ہیں اور کیا کر نہیں سکتے ۔ یوں خاموش تماشائی بن کے زندگی گذارنے سے اچھا ہے کہ آپ خود کو خود کے سپرد کردیں ، اس سے کیا ہوگا کہ آپ خود کے بارے میں سوچنے لگینگے اور شاید آپ کو یہ پتا نہیں ہوگا کہ جب کوئی بندہ خود کے بارے میں سوچتا ہے تو وہ ہوشیار ہو جاتا ہے اور ترقی کے راستے پر گامزن ہو جاتا ہے اور وہ اپنی معاشی ترقی کرتا ہے ۔ پپیسہ کمانا آسان ہے مشکل نہیں صرف اور صرف خود پر بھروسہ ہونا چاہیے اور اپنی قابلیت کو ظاہر کرنا چاہیے تاکہ آپ اپنی لائیف اچھی طرح سے گذار سکیں ۔
2. Is there any easy way to earn money?
جس طرح انسان اشرف المخلوقات ہے اور اگر انسان اسی طرزِ فکر سے سوچے اور کمانے لگے تو اس کے لیے سب کچھ آسان ہے کوئی بھی چیز اس کے لیے مشکل نہیں پہر ، لمبے راستے انسان کو نچوڑ لیتے ہیں ، انسان کو تھکا دیتے ہیں لیکن انسان کو اس کی منزل سے گمراہ نہیں کرتے ۔ جس طرح دنیا میں سچے رشتے نبھاتے نبھاتے پرائے بھی اپنے بن جاتے ہیں اور وہ سچے رشتے دور چلے جاتے ہیں اسی طرح شارٹ ٹرن لینے سے وقت تو اچھا ہوگا لیکن گذریگا نہیں ۔
مرد حضرات بھی خواتین سے کم نہیں ان کو بھی دلہنیں خوبصورت اور پیسے والی چاہیے ۔ معاشرہ دن بہ دن جہالت کی لپیٹ میں گھستا چلا جا رہا ہے ، لوگوں کو دوسروں کی پرواہ ہے لیکن خود کے بارے میں کوئی سوچنا گوارہ نہیں سمجھتا ۔ چلیں ہیں دنیا کو روشن کرنے اور دل میں ایک دیپ جلا نہیں پا رہے۔
پہاڑوں اور چٹانوں کو سر کرنے والے ہمت والے ہوتے ہیں ۔ آپ اپنی کوشش اور جستجو کو برقرار رکھے ہوئے آگے بڑھیں ہوسکتا ہے کہ آج آپ کا دن ہو ، آج آپ کو نوازا جائے ۔
3. Am I rich or not?
یہ سب پڑھنے کے بعد آپ فیصلہ کریں کہ میں امیر ہوں یا نہیں ؟ کیوں کہ آپ یہ جانتے ہیں کہ میرے پاس صلاحیتوں بھرا دماغ اور مظبوط ارادوں والا دل ہے۔ انسان کے پاس اگر عقل ہے تو وہ ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے ، انسان اگر خود پر تھوڑا غور کرے تو وہ خود ہی ایک بے بہا خزانہ ہے جس کا مول اس دنیا میں ملنا ناممکن ہے ۔
دولت یا تو انسان کو سخی بنادیتی ہے یا تو ظالم ۔ اگر خدا نے اعتدال نا رکھا ہوتا تو آج سب دولتمند انسان غریبوں کو کچا چبا کر کھا جاتے۔ حقیقت میں امیر انسان وہ ہے جس کے پاس اچھی سوچ ہے۔ پاکیزہ دل اور روح کا مالک انسان امیر تر امیر ہوتا ہے۔ لوگوں کے محلوں کو دیکھ کر اپنی جھونپڑیاں مت گھروائو کیونکہ آپ کی جھوپڑی آپ کا محل ہے اور آپ کا گھر ۔
سچی باتیں کڑوی ضرور ہوتی ہیں لیکن بےفائدہ نہیں ہوتی,ہر خوبصورت انسان خوب سیرت نہیں ہوتا اور محبت میں وفا نہیں ہوتی اسی طرح جس طرح شیر کے سامنے شکار ہو اور شیر اس شکار کو بخش دے ۔ حسن محض ایک دکھاوا ہے اصل میں حسن تو انسان کا دل ہے ، انسان کا من ہے اور انسان کا روح ہے۔ جس دن ہم نے یہ بات سمجھ لی تو اس دن سے ہم امیر ہیں اور امیر پہچانے جائیں گے ۔
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment