Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
How to think? Thinking is part of good life first explain in Urdu
How to think? Thinking is part of good life first explain in Urdu
اکثر لوگوں کا یہ سوال ہوتا ہے کہ سوچا کیسے جائے ؟ لیکن اس سوال کا جواب کم ہی لوگ دے پاتے ہیں ۔ کچھ لوگوں کے جواب اتنے اچھے نہیں ہوتے کہ ان پہ غور کیا جائے اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو سوچنے کے لیے مجبور کر دیتے ہیں ۔ تو چلییے ہم آپ کو آج یہ بتائیں گے کہ سوچا کیسے جائے اور وہ بھی آسان زبان میں تاکہ آپ کو سمجھنے میں آسانی ہو ۔
سوچ زندگی کا حصہ ہے ،سوچ کے بغیر ہم کوئی کام حتیٰ کہ ہم کھانا پینا بھی نہیں کر سکتے ۔ سوچ سے جسم اور روح کو سکون میسر ہوتا ہے ، سوچنے والا بندہ کبھی مایوس نہیں ہوتا ۔
سوچ کا تعلق ہم سے ایسا ہے جیسے ماں کا اولاد سے ہوتا ہے۔ سوچ سنوارتی بھی ہے اور بگھاڑتی بھی ہے ۔ جس طرح بچے کی تربیت اگر اچھی کی جائے تو وہ اپنے ماں باپ کا نام روشن کرتا ہے اور اگر تربیت میں اگر کمی پیشی ہوگئی تو وہ اپنے ماں باپ کو بیعزت اور رسوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا ۔
سوچ کو کوئی وقت معین نہیں ہوتا وہ چوبیس گھنٹے ہمارے ذہن ، دل اور روح پر مسلط رہتی ہے یہ بات اور ہے ہم اس کو محسوس اس وقت کرتے ہیں جب ہمیں اس کی اشہد ضرورت ہوتی ہے ۔ اب آپ کہیں گے کہ ہمیں سوچ کی کیوں ضرورت ہوتی ہے؟ تو اس کا جواب بھی سمپل ہے کہ ہمیں جب بھی کوئی کام آسان کرنا یا کروانا ہوتا ہے تو ہم کوئی نہ کوئی سوچ کو جنم دیتے ہیں کسی نہ کسی خیال کو اپنے ذہن سے پروتے ہیں تاکہ ہم اپنی مشکل آسان کرسکے ۔
اپنے سوال کی طرف چلتے ہیں کہ سوچا کیسے جائے ؟ تو میرے دوستوں غور سے پڑھیں اور سنیں سوچنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کے پاس کوئی ڈگری ہو سوچ کا تعلق آپ کی تنہائی پر منحصر ہے ، سوچ کا تعلق آپ کی خود کی ذات پر منحصر ہے ۔ سوچ بس سوچ ایسے نہیں ۔ سوچ ایسی سوچنے چاہییے جس سے آپ کی تقدیر سنور جائے اور آپ کا مستقبل خوبصورت ہو جائے ۔
اگر آپ طالب علم ہیں تو آپ کو آپ کے پڑھائی کی کسی بھی ٹاپک کی تہ تک پہچنے اس کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس چیز پر غور کرو تفکر کرو جب تک اس کو سمجھ نہ لو یہ کوشش اور جستجو نا روکو۔ غور فکر کرنے سے بند دروازے کھلتے ہیں اور چھپی ہوئی چیزیں ظاہر ہو جاتی ہیں ۔ خدا تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ جو لوگ اللّٰہ پاک کی نشانیوں میں غور فکر کرتیں ہیں وہ کامیاب ہیں اور ان کا مستقبل روشن ہے۔ اور ان کو بہت سارے ناموں سے متعارف کروایا گیا ہے ۔
کچھ سوچ ایسی ہوتی ہے جس کا تعلق غیر ارادہ طور پر ہم سے ہوتا ہے یا ہم ایسا کہ سکتے ہیں کہ کچھ سوچ ہمیں سوچنی نہیں چاہیے مطلب کچھ باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ ان کا ہماری زندگی میں ہونا کسی مصیبت سے کم نہیں تھوڑا کہا عقلمند زیادہ سمجھے تو بہتر ہے ۔
اپنے آپ پر رحم کرو کیونکہ آپ دن بہ دن خود کو ختم کر رہے ہیں ۔ آپ کسی پر احسان نہیں کرتے جب آپ کسی پہ غصہ ہوتے ہیں اور اپنے دماغ کی رگوں کو چائنیز ٹرین کی طرح اسپیڈ سے بھگاتے ہیں تو آپ کے سوچنے سمجھنے کی حس مایوس اور سست پڑ جاتی ہے جس سے ہوتا کیا ہے فقط اتنا کہ آپ اپنا وہ وقت ظایع کر دیتے ہیں جس وقت آپ کو کامیابی ملنی ہوتی ہے ۔
میری باتوں کا برا نہ مانیئیگا اگر کہیں پر بھی آپ کا دل دکھے تو مجھے معاف کردیجیے گا ۔ اور اگر میری تحریر پسند آئے تو اپنے دوستوں ، رشتےداروں اور فیملی کے ساتھ شئیر ضرور کریں اور کمینٹس کرنا مت بھولیں شکریہ آپ سب قارعین کا۔ خدا حافظ اللّٰہ پاک آپ سب کا حامی وناصر ۔
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment