Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
What is time?
What is time?
وقت کیا ہے؟
ہم وقت کے بغیر کسی چیز کا تذکرہ نہیں کرسکتے ۔ ہم جب کہتے ہیں کہ بچہ اتنے سال کا ہے یا بچے کی اتنی عمر ہے تو فی الواقع یہ کہتے ہیں کہ بچہ اتنی مدت گزار چکا ہے۔ جوانی کے تذکرے میں بھی یہ بات مخفی ہے کہ بچہ سولہ یا اٹھارہ سالوں کا عرصہ گزار چکا ہے ۔ نہایت غور طلب ہے کہ ادھیڑ عمر کا ذکر بھی اس بات کی نشاندھی ہے کہ یہ شخص تیس، چالیس سالوں سے گزرے ہوئے وقفے کی تصویر ہے ۔ یہی صورت بڑھاپے کی ہے۔ جب ہم کہتے ہیں کہ فلاں آدمی بوڑھا ہوگیا تو دراصل ہم یہ کہتے ہیں کہ فلاں آدمی نےساٹھ سال یا اس سے زیادہ وقفہ گزار لیا ہے۔
ہم آم کے درخت کا تذکرہ اس کے وقت گزارنے کے عمل کے بغیر نہیں کرسکتے ۔ جس وقت آم کے درخت کو آم کہا جاتا ہے تو پہلے ذہن اس درخت کے ساتھ چپکے ہوئے شجرے اور وقت کو ناپتا ہے۔ جب ہم درخت کے بیج کا ذکر کرتے ہیں تو یہ بات ذہن میں ہوتی ہے کہ یہ بیج کسی وقت زمین میں بویا گیا ہوگا پھر اس بیج کا درخت بنا ہوگا ۔ اور پھر اس درخت نے نشونما میں ایک عرصہ یا زمانہ گزارا اور اس بیج کا ظہور ہوا ۔
ایک بیج کو بیان کرنے میں یا دیکھنے کے لیے ہمیں کم وبیش مہینوں اور بعض مرتبہ سالوں کے وقت سے گزرنا پڑتا ہے ۔ وقت کے محیط ہوئے بغیر ہم کسی بھی حالت میں بیج کو آم نہیں کہ سکتے ۔
اسی قائدے کے مطابق یہی حال کائنات میں موجود ہر شے کا ہے۔
اب یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہ ہم کسی چیز کو بغیر علم یا بغیر اطلاع کے نہ دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اس کا تذکرہ کر سکتے ہیں یعنی ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں ، جو کچھ سمجھ رہے ہیں یا جس چیز کا تذکرہ کر رہے ہیں ، اس کی حیثیت صرف اطلاع ہے ۔
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment