Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Farmer ( کسان )
کسان
ایک کسان اپنے گاؤں میں کھیتی کرتا تھا، اسے اپنی زمین سے بہت پیار تھا۔ ایک دن کچھ اجنبی لوگوں نے اس کی زمین پر قبضہ کر لیا ۔ کسان نے بہت منتیں سماعتیں کی لیکن وہ لوگ نہیں مانے اور کسان کو پیٹنے اور مارنے لگے۔
https://emperorsvigortonic24.com/text.php#aff=aliahmedmangnejo786
کسان سمجھ گیا کے اس وقت وہ کمزور ہے ۔ اس لیے اس نے اس وقت اس بات کو درگزر کرنا اچھا سمجھا اور اپنے خاندان کو لیکر وہاں سے چلا گیا ۔ کچھ وقت کے بعد اس علاقے میں ایک بڑا سیلاب آیا اور وہ سارے لوگ اس سیلاب میں ڈوب گئے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ قدرت نے ان لوگوں کو سزا دی کیونکہ ان کے اعمال ہی کچھ ایسے تھے۔
یہ بات جب اس کسان کو پتا چلی تو وہ اپنے خاندان کو لیکر واپس اپنے علاقے میں آگیا اور اپنی زمین میں کھیتی کرنے لگا اور خوشی خوشی سے زندگی بسر کرنے لگا ۔ دن بھر زمین میں کام کرتا اور رات کو اللّٰہ پاک کا شکر ادا کرتا۔
کسان کی ایک ہونہار بیٹی تھی جس کا نام زویا تھا۔ وہ اپنے کسان باپ سے بہت پیار کرتی تھی۔ ایک مرتبہ باپ کو کھیت میں کام کرتا دیکھ کر وہ سوچنے لگی کہ میرے بابا کتنی محنت و مشقت کر رہے ہیں ۔ اور ہم ہیں کہ صرف مفت کی روٹیاں کھا رہیں ہیں ۔ اس کے بعد اس نے سوچا آج کے بعد وہ اپنے بابا کے ساتھ کھیت میں کام کریگی اور دوسرے دن سے اپنے بابا کے ساتھ جانے لگی۔
کچھ وقت ایسا چلتا رہا دونوں باپ اور بیٹی کھیتی کرتے رہے ۔ ایک دن باپ کی طبیعت خراب دیکھ کر بیٹی نے باپ سے کہا آپ رہنے دیں آپ گھر میں آرام کریں آج کے بعد کھیتی کرنے صرف میں جائوں گی ۔ باپ بےبس تھا س لیے فوراً حامی بھر لی ۔
خدا نے اپنی قدرت دکھائی اس سال کا فصل پچھلے سال کے فصل سے دس گنا زیادہ ہوا۔ لڑکی بہت خوش ہوئی اور سوچنے لگی کے گھر جاکر یہ خوشخبری بابا کو سناؤں ۔ جب وہ گھر آئی اور اندر داخل ہوئی تو شاید اسے یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس کے بابا کا یہ آخری دن تھا وہ خدا کو پیارے ہوچکے تھے ۔ بیٹی کو باپ سے بہت محبت تھی لیکن سب کچھ اللّٰہ پاک پہ چھوڑا اور اللّٰہ پاک کی مرضی سمجھ کر آگے زندگی بسر کرنے لگی ۔
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment