Search This Blog
Real Urdu Kahaani , real love stories, moral stories, real sad stories, real tragedy stories, real poetry, Urdu poetry, Sindhi poetry, real poets and writers.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
The cure ( علاج )
The cure ( علاج ) |
The cure ( علاج )
بیماری جس کا کوئی علاج نا ہو وہ بہت ہی دردناک ہے۔ اور وہ محبت جس میں محبوب کا دیدار نا ہو ایسا فراق دل اور روح کو بے سکون اور بیقرار کر دیتا ہے۔ صدیاں گزر گئیں لیکن محبت کی رسم و رواج میں کوئی فرق نہیں آیا۔ آئے دن محبت کا اک اور روپ دیکھنے کے لیے ملتا ہے۔
کسی سے روٹھنا اور کسی کو منانا دونوں باتوں میں فرق ہے۔ روٹھنے والے اس لیے روٹھتے ہیں کہ وہ کسی سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ۔ ان کا دل صاف اور روح پاک ہوتی ہے ۔ ایسے لوگ آپ کا ہمیشہ اچھا سوچتے ہیں ۔ اور جہاں تک منانے والے کی بات ہے تو وہ روٹھنے والے کی دل میں اس طرح سے دستک دیتا ہے جس طرح کوئی خیال ذہن میں بنا آواز کیے وارد ہوتا ہے۔
تکلیف کتنی ہی گہری کیوں نہ ہو اس کے ساتھ ایک آسانی ، ایک سکون بھی ضرور ہوتا ہے کیونکہ محبوب کے سوا محبت ہونہی سکتی اور سورج کے بغیر دن ہو نہیں سکتا۔
درد کا علاج صرف دوا نہیں بلکہ محبت بھی ہے ۔ اور محبت ایسا علاج ہے جو بیمار کو یہ یقین دلاتی ہے کہ تیرے درد کو تو جانا ہی جانا ہے کیونکہ میرے آنے کے بعد یہ ممکن نہیں کہ وہ ایک پل بھی تمہارے ساتھ رہ سکے۔
دوا کڑوی ہوتی ہے اور باز اوقات کچھ دوائیں میٹھی بھی ہوتی ہیں ۔ یہ تو دوائوں کی مقداریں ہیں ۔ لیکن محبت ایک ایسا علاج اور دوا ہے جس کی مقداریں لامحدود ہیں ۔ اور محبت کی مقداریں ایسے رنگوں سے مزین ہیں جن کا جلوہ ان ظاہری نگاہوں سے دیکھا نہیں جا سکتا ۔ محبت کا ذائقہ کیا ہے ؟ کیسا ہے؟ یہ تو صرف محبت کرنے والوں سے ہی معلوم ہو سکتا ہے۔ اگر تاریخ سے پردے اٹھانے کی کوشش کروگے تو ایسی داستانیں بہت ملیں گی اور علاج بھی چاہے وہ بیماری لاعلاج ہی کیوں نہ ہو ۔
Popular Posts
Smart phone Motorola Moto G Stylus of the best product
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment